اکّالُ الرجال
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۱، صفحہ ۴۱
خبرنامہ اسلامی مرکز — 211
1- امام حرم مکی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی آمد (مارچ 2011) کے موقع پر دہلی (رام لیلا میدان، جامع مسجد) میں مختلف مقامات بڑے اجتماعات ہوئے۔ سی پی ایس کے ممبران نے اس موقع پر لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیا۔ خاص طور پر سی پی ایس کے دوممبران مسٹر رامش صدیقی (نئی دہلی) اور ڈاکٹر محمد اسلم خان (سہارن پور) نے امام حرم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امام حرم نے بتایا کہ اس وقت صدر اسلامی مرکز کی دو کتابیں اُن کے زیر مطالعہ ہیں: الإسلام يتحدى اور التذكير القويم في تفسير القرآن الحكيم 2- سہارن پور (یوپی) کے جے وی جین (J.V. Jain) کالج کے ہال میں 13-12 مارچ 2011 کو ایک انٹرنیشنل سیمینار ہوا۔ یہ سیمینار اے ایس ای اے این (Association of South East Asian) کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس سیمینار میں انڈیا کے صنعتی اور اقتصادی ماہرین کے علاوہ، انڈونیشیا، ملیشیا، برونائی، فلپائن، میانمار، کمبوڈیا، لاؤس، تھائی لینڈ، تائی وان اور کوریا کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر سی پی ایس سے وابستہ سہارن پور کے افراد نے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔ تمام نمائندوں نے اس کو بے حد خوشی کے ساتھ قبول کیا۔ 3- سی پی ایس کے تحت چلائے جانے والے القرآن مشن (Al-Quran Mission) سے وابستہ مسٹر علی (کلکتہ) نے مارچ 2011 کے آخری ہفتے میں افریقہ اور برازیل (سائو تھ امریکا) کا سفر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔
4- نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں 25 مارچ 2011 کو حسب ذیل موضوع پر ایک پینل ڈسکشن ہوا: The Story is the Distance Between You and the Truth یہاں ایک اسٹوری بک کے مجموعہ (Teaching Stories) کا افتتاح کیا گیا ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس میں شرکت کی اور موضوع پر انگریزی زبان میں آدھ گھنٹہ تقریر کی۔ اس موقع پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیاگیا۔
5- مارچ 2011 کے آخری ہفتے میں کولمبو انٹرنیشنل اسکول (سری لنکا) میں ایک پروگرام ہوا۔ اس میں سی پی ایس (ممبئی) سے وابستہ مسٹر ہارون شیخ نے لوگوں تک قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دیگر دعوتی لٹریچر پہنچایا۔ یہاں دوسرے ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ان لوگوں نے خوشی کے ساتھ قرآن کو حاصل کیا۔
6- سہارن پور (یوپی) کے حلقہ سی پی ایس نے 24 اپریل 2011 کو پیس ہال میں ایک دعوتی اجتماع کیا۔ اس اجتماع میں کچھ خاص لوگوں نے بھی شرکت کی۔ مثلاً پنڈت مان کرشن (دھام پور)، مسٹر جیونت راؤ پاٹل (مہاراشٹرا)، سوامی جے پرکاش (ہری دوار)، وغیرہ۔ یہاں دعوتی موضوع پر خطاب ہوا۔ خطاب کے بعد خصوصی مہمانوں نے اپنے تاثرات بیان کئے ۔ اس موقع پر حاضرین کو قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 2011 All issues