Al-Risala · September 2011 · page 34

Paradise is the only option for you.

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۱، صفحہ ۳۴

مگر یہ خلائی بستیاں “محض خیالی بستیاں ہیں، کیوں کہ اس کا سرے سے کوئی امکان نہیں ہے کہ انسان اس قسم کی خلائی بستیاں بنائے، جہاں لائف سپورٹ سسٹم کے تمام اسباب بشمول پانی موجود ہو اور انسان وہاں منتقل ہوجائے۔ ایسا ہونا کسی بھی درجے میں ممکن نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جس طرح انسان خود اپنی تخلیق نہیں کرسکتا، اسی طرح وہ سیارۂ ارض کا کوئی متبادل سیارہ بھی تخلیق نہیں کرسکتا۔ اس قسم کی باتیں محض شاعرانہ باتیں ہیں۔ اس سے زیادہ ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ موجودہ صورت حال بتا رہی ہے کہ اب اس زمین پر انسان کی تاریخ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، یعنی بہت جلد وہی واقعہ پیش آنے والا ہے جس کو مذہب کی زبان میں قیامت کہا جاتا ہے۔ عجیب بات ہے کہ موجودہ صورت حال میں کچھ لوگ یہ کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ ابھی تو قیامت بہت دور ہے۔ ایسا کہنا صرف اپنے بارے میں غیر سنجیدگی کا ثبوت دینا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قیامت کی تمام نشانیاں ظاہر ہوچکی ہیں۔ اب اس میں کوئی شبہ نہیں رہا کہ قیامت بہت قریب آچکی ہے۔ ایسی حالت میں اصل کام یہ ہے کہ لوگ توبہ اور استغفار کریں، نہ کہ قیامت کو دور کی چیز سمجھ کر وہ اُس سے غافل بنے رہیں۔ دوسری طرف، جو لوگ خلائی بستی کی بات کر رہے ہیں، اُن کو چاہیے کہ وہ اس قسم کی خیالی باتوں میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ وہ اس معاملے میں اپنی سوچ پر نظر ثانی کریں۔ اگر وہ سنجیدگی کے ساتھ اس معاملے پر غور کریں تو یقیناً وہ جان لیں گے کہ یہ معاملہ مذہبی تعبیر کے مطابق، ایک دورِ حیات کے خاتمہ اور دوسرے دور حیات کے آغاز کی خبر دے رہا ہے۔ انسانی زندگی کا یہ دوسرا دور وہی ہے جس کو جنت کہا جاتا ہے۔ موجودہ حالات اپنی خاموش زبان میں انسان کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ تمھارے لیے اب صرف ایک ہی آپشن باقی ہے، اور وہ جنت کا آپشن ہے:

Paradise is the only option for you.

ماہ نامہ الرسالہ اور مولا نا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز کتابیں حسبِ ذیل پتے پر دستیاب ہیں: Rahbar Book Service C-24, Shaheen Bagh, Thokar No. 8, Tayyib Masjid Road Jamia Nagar, Okhla, New Delhi-110025 Mob.: 09810862382, 09716048296

‹ Previous page Next page › Contents of September 2011 All issues

Printed page