Al-Risala · January 2011 · page 45

ہدیہ : صرف -/ 25 روپے

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۱، صفحہ ۴۵

خبر نامہ اسلامی مرکز 208

1 - صدر اسلامی مرکز کی نئی کتاب’’پرافٹ آف پیس‘‘، اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے کے درمیان بڑے پیمانے پر پڑھی جارہی ہے۔ قارئین مسلسل اپنے تاثرات بھیج رہے ہیں۔ اس سلسلے میں یہاں صرف دو تاثر نقل کیے جاتے ہیں: 2 - پنڈت دیانند سرسوتی کے یوم پیدائش کے موقع پر 4 اکتوبر 2010 کو وید مندر(سہارن پور) میں ایک فنکشن ہوا۔ اس کی صدارت پنڈت اوم پرکاش شرما کر رہے تھے جو الرسالہ کے مستقل قاری ہیں۔ انھوں نے اپنے صدارتی خطبہ میں واضح طور پر صدر اسلامی مرکز کی خدمات کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا وہ انسان ہیں جو سچائی کا پیغام ساری دنیا کو پہنچارہے ہیں۔ اس پروگرام میں اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سی پی ایس سہارن پور کی طرف حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

3 - منسٹری آف ہیومن ریسورسینز اینڈ ڈیولپمنٹ (نئی دہلی) کی طرف سے 5 اکتوبر 2010 کو دہرادون میں ایجوکیشن کے موضوع پر ایک کانفرنس ہوئی۔ اس کانفرنس میں ہندو، مسلم اور عیسائی تینوں طبقے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر سی پی ایس سہارن پور کی ٹیم نے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔ کانفرنس میں شریک کچھ مسیحی حضرات نے قرآن کے مزید نسخے طلب کیے جو ان کو اگلے دن بذریعہ ڈاک بھیج دئے گئے۔ ڈاکٹر وی ایس راٹھور نے سی پی ایس کی ٹیم سے کہا کہ آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ آپ ہماری ایجوکیشنل سوسائٹی (ہلدوانی) میں آئیے۔ ہم آپ کو وہاں کے خصوصی گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرائیں گے۔ آپ لوگ یہاں آکر لوگوں کو قرآن کا تحفہ دیجئے۔ 4 - نئی دہلی کے لودھی گارڈن میں 9 اکتوبر 2010 کی شام کو سی پی ایس کی طرف سے اسپرچول آؤٹنگ (Spiritual Outing) کے طور پر ایک تربیتی پروگرام کیا گیا۔ اس پروگرام میں سی پی ایس دہلی کے علاوہ، کشمیر، سہارن پور، کرناٹک اور تمل ناڈو کے کچھ ساتھیوں نے شرکت کی۔ گارڈن کے فطری ماحول میں صدر اسلامی مرکز نے ایک تقریر کی۔ اس کا عنوان یہ تھا:’’سوچنے کی باتیں‘‘۔ یہ ایک تربیتی تقریر تھی جو جنت کی دریافت اور دعوت سے متعلق تھی۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے گارڈن میں موجود غیر مسلم حضرات کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2011 All issues

Printed page