Al-Risala · October 2011 · page 46

ضروری اعلان

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۱، صفحہ ۴۶

اصحاب رسول نے نبوت محمدی کے اظہار اول کے لیے کام کیا تھا۔ اب نبوت محمدی کے اظہار ثانی کا زمانہ ہے۔ اس دوسرے رول کے لیے آج پھر ایک العصا بہ درکار ہے۔ اسی دوسرے العصابہ کو حدیث میں اخوان رسول کہا گیا ہے۔ یہ دوسرا العصابہ ہوگا، جس پر پچھلی ہزار سالہ تاریخ منتہی ہو جیسا کہ میں نے اپنے دوسرے مضامین میں واضح کیا ہے، پہلے دور تاریخ کا آغاز ہاجرہ ام اسماعیل نے چار ہزار سال پہلے کیا تھا۔ اس تاریخی عمل کی تکمیل میں ڈھائی ہزار سال لگے۔ اس کے بعد اس تاریخی نسل میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب پیدا ہوئے۔ اسی تاریخی نسل سے اصحاب رسول نکلے، جنھوں نے پیغمبر کا ساتھ دے کر پہلے دور کا کارنامہ انجام دیا۔

اصحاب رسول نے جس دور تاریخ کا آغاز کیا تھا، تقریباً ڈیڑھ ہزار سال میں وہ اپنے نقطہ کمال پر پہنچ چکا ہے۔ اب دوبارہ اس نئی نسل سے ایک فرد اٹھے گا، جس کو حدیث میں ’المہدی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس فرد کا ساتھ دینے کے لیے بہت سے اللہ کے بندے اٹھیں گے، غالباً انھیں افراد کو حدیث میں 'اخوان رسول' کہا گیا ہے۔ یہ گروہ نئے حالات میں اپنی غیر معمولی جدوجہد کے ذریعے نبوت محمدی کا دوبارہ اظہار کرے گا۔ نبوت محمدی کا یہ اظہار ثانی، تاریخ انسانی کے خاتمے کا اعلان ہوگا۔ اس کے بعد موجودہ عارضی دنیا کو بدل کر نئی دنیا بنائی جائے گی، تاکہ اہل حق کو خدا کا ابدی انعام دیا جائے، اور اہل باطل کو ابدی طور پر رسوائی کے عذاب میں ڈال دیا جائے۔

ضروری اعلان

جنوری 2012 سے ماہ نامہ الرسالہ کی قیمت -/15 روپے ہوگی، اور سالانہ زر تعاون -/150 روپے ہوگا۔

Change of Address

ماہ نامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن حاصل کرنے کے لیے اب اس پتے پر رابطہ کریں: The Spiritual Message 101, Prathemesh Apartement Azad Road, Gundavli, Andheri (East), Mumbai-400 069 (India)

Tel.: 022-42214700, Fax: 022-28236323, Email: spiritual.msg@gmail.com

‹ Previous page Next page › Contents of October 2011 All issues

Printed page