Al-Risala · December 2011 · page 43

ترجیح کا مسئلہ

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۱، صفحہ ۴۳

خبر نامہ اسلامی مرکز 214

1- برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے ایک ادارہ قائم کیا ہے۔ اس ادارے کا نام یہ ہے: Tony Blair Faith Foundation اس ادارے کا صدر دفتر لندن میں ہے۔ اس ادارے کی طرف سے نئی دہلی کے ہوٹل تاج محل میں 27 ستمبر 2011 کو ایک سیمینار ہوا۔ اس میں تمام مذاہب کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور انٹرفیتھ (interfaith) کے موضوع پر انگریزی زبان میں ایک تقریر کی ۔ اس موقع پر مسٹر ٹونی بلیئر اور سیمینار کے دوسرے شرکاء کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

2- امریکہ کے لیے صدر اسلامی مرکز کے ٹیلی فونی خطاب کا سلسلہ جاری ہے۔ پروگرام کی تفصیل درج ذیل ہے: Prophetic Guidance for the Modern Man :موضوع ،2011 Freedom of Conscience in Islam :موضوع یہ خطاب آدھ گھنٹے پر مشتمل تھے۔ آخر میں سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ اس کو امریکہ کے مختلف شہروں میں سنا گیا۔ 3- فرینکفرٹ (جرمنی) میں 16-12 اکتوبر 2011 کے درمیان ایک بک فئیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی ) نے حصہ لیا۔ یہاں کافی تعداد میں وزیٹرز آئے۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں یہاں سے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر حاصل کیا۔ اس موقع پر انگریزی پمفلٹ (The Reality of Life) کا جرمن ترجمہ ایک بک لٹ کی صورت میں لوگوں کو دیا گیا۔ یہاں معلوم ہوا کہ پیرس (فرانس) کے پبلشر (Librairie Al-Azhar) کے تحت، صدر اسلامی مرکز کی دو کتابیں_ پیغمبر انقلاب اور عظمت قرآن_ فرانسیسی زبان میں شائع ہو چکی ہیں، اور مزید دوسری کتابوں کا فرانسیسی ترجمہ جلد شائع ہونے والا ہے۔

4- برہما کماری مشن کی طرف سے اس کی 75 ویں جبلی (Platinum Jubilee) کے موقع پر اس کے کئی پروگرام انڈیا اور انڈیا کے باہر کے مقامات پر ہوئے۔ اس سلسلے میں نئی دہلی کے پچھم وہار میں 12 اکتوبر 2011 کو ہوٹل ریڈی سن بلو (Radisson Blu) کے آڈی ٹوریم میں ایک پروگرام ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے کئی افراد کے ساتھ اس میں شرکت کی اور حسب ذیل موضوع پر ایک تقریر کی: Spirituality for Universal Brotherhood. تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ اس طرح کے تمام دعوتی موقعوں پر پی ایس کے ممبران اپنی طرف سے دعوتی لٹریچر خرید کر لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ 5- مہاویر جینتی کے موقع پر 12 اکتوبر 2011 کو مہاویر کالج (گیتا کالونی، نئی دہلی) میں وہاں کے طلبا اور اساتذہ کوسی پی ایس دہلی فیلڈ ٹیم کی طرف سے 200 ترجمہ قرآن اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 2011 All issues

Printed page