The official language of CPS is English.
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۲
یہ خدائی انعام اسی دنیا سے شروع ہو جاتا ہے اور وہ آخرت تک چلا جاتا ہے۔
ایک گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ شہید جب آخرت میں اپنا اجر دیکھے گا تو وہ یہ تمنا کرے گا کہ کاش، میں 100 بار شہید ہوتا۔ میں نے کہا کہ یہ بات صرف معروف شہادت کے لیے نہیں ہے، بلکہ وہ دعوت دین کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی پر صادق آتی ہے۔ ایک گفتگو کے دوران میں نے کچھ مسلمانوں سے کہا کہ اہل ایمان کے لیے دہرا اجر کی بشارت دی گئی ہے، مگر یہ کوئی فضیلت نہیں۔ یہ اہل ایمان کی دہری ذمے داری کے سبب سے ہے۔ ایک، مومن ہونے کی نسبت سے، اور دوسری، امت محمدی کا فرد ہونے کی نسبت سے۔ پیغمبر آخرالزمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ بعد کی انسانی نسلوں تک خدا کا پیغام پہنچائے۔ نبی کا آنا اگر چہ اب ختم ہوگیا ہے، مگر نبی کا مشن ختم نہیں ہوا۔ اگر ایک مسلمان نم، روزہ نہ کرے تو اس کا مسلمان ہونا مشتبہ ہے۔ اسی طرح اگر وہ دعوت کا کام نہ کرے تو اس کا امت محمدی میں شامل ہونا مشتبہ قرار پائے گا۔ میں نے کہا کہ قیامت میں اگر امت محمدی کے گروپ میں شامل نہ کیا گیا تو اُس وقت ہمارا حال کیا ہوگا۔ روایات میں آیا ہے کہ کچھ لوگوں کو فرشتے پکڑ کر جہنم کی طرف لے جارہے ہوں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُن کو اِس حال میں دیکھ کر کہیں گے کہ یہ تو میری امت کے لوگ ہیں۔ فرشتے کہیں گے کہ نہیں، اِن لوگوں نے آپ کے بعد آپ کے دین کو چھوڑ دیا تھا۔
ایک صاحب نے کہا کہ آپ انگریزی کے علاوہ، مقامی زبانوں میں کیا کام کر رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ موجودہ زمانے میں مقامی زبانوں کے لوگ بھی زیادہ تر مقامی زبانوں کے علاوہ، انگریزی زبان میں پڑھتے ہیں۔ موجودہ زمانے میں عام طور پر تعلیم یافتہ طبقے کے مطالعے کی زبان انگریزی ہے۔ یہی تعلیم یافتہ طبقہ ملاء قوم کی حیثیت رکھتا ہے۔ اِس لیے ہم نے خاص طور پر انگریزی زبان کو اپنی دعوت کی توسیع واشاعت کا ذریعہ بنایا ہے۔ ہم یہ پسند کرتے ہیں کہ سی پی ایس انٹرنیشنل سے وابستہ افراد از زیادہ سے زیادہ انگریزی زبان ہی میں کام کریں:
The official language of CPS is English.
‹ Previous page Next page › Contents of January 2012 All issues