The official language of CPS is English.
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۲
Good and evil deeds are not equal. Repel evil with what is better; then you will see that one who was once your enemy has become your dearest friend. (41:34)
اس کی وضاحت کرتے ہوئے میں نے کہا کہ قرآن کی اس آیت کے مطابق، کوئی دشمن ابدی دشمن نہیں ہے۔ ہر دشمن ایک امکانی دوست (potential friend) ہے۔ اس لیے ہم کو چاہیے کہ ہم اس امکان کو واقعہ بنائیں۔ ہم اپنے مثبت رویے سے اپنے دشمن کو اپنا دوست بنا لیں۔ سینٹ پال چرچ میں حاضرین کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام تھا۔ یہ نہایت سادہ ویجیٹیرین کھانا تھا۔ کھانا زیادہ تھا اس لیے وہ کافی بچ گیا۔ آخر میں منتظمین نے حاضرین کو چھوٹے چھوٹے بیگ دئے اور کہا کہ آپ لوگ اس کھانے کو اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ امریکی کلچر میں ایک خاص بات یہ ہے کہ امریکی لوگ کسی معاملے میں تکلف نہیں کرتے۔ اس معاملے میں امریکی کلچر، برٹش کلچر کے برعکس ہے۔ امریکی کلچر میں بے تکلفی کی ایک عجیب مثال یہ ہے کہ یہاں جب کوئی شخص لنچ (lunch) یا ڈنر (dinner) دیتا ہے تو بچے ہوئے کھانے کو پیک کر کے آنے والوں کے حوالے کر دیتا ہے، تا کہ وہ گھر جا کر اس کو استعمال کر سکیں۔ یہ یہاں کا عام رواج ہے۔ مسلم گھروں میں بھی میں نے یہی کلچر دیکھا کہ وہ آنے والوں کو کھانا پیک کر کے دے دیتے ہیں۔ اس طرح یہاں کھانا ضائع نہیں ہوتا۔
19 جون 2011 کو میری لینڈ (Maryland State) میں میرے دو پروگرام ہوئے۔
فلیڈیلفیا سے میری لینڈ کا سفر بذریعہ کار دو گھنٹے میں طے ہوا۔ ان سفروں کے لیے خواجہ کلیم الدین صاحب نے ایک بڑی گاڑی کا انتظام کیا تھا جس میں ہمارے تمام ساتھی بیٹھ جاتے تھے۔ ایک لمبی سیٹ پر میںلیٹ کر سفر کرتا تھا۔ سفر کے دوران میں سو گیا تھا۔ میرے ایک ساتھی نے مجھ کو جگا دیا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی سے مولانا عبد اللطیف صاحب کا ٹیلی فون آیا ہے، وہ آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا کہ سوتے ہوئے آدمی کو جگانا نہیں چاہیے ۔ میرے ساتھی نے کہا — ساری (sorry)۔ میں نے کہا کہ یہ "ساری" کی بات نہیں۔ یہ ایک اصول کو جاننے کی بات ہے، وہ یہ کہ جب کوئی شخص سورہا ہو تو اس وقت
‹ Previous page Next page › Contents of January 2012 All issues