Al-Risala · April 2012 · page 24

ٹکراؤ سے اعترافِ حقیقت تک

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۲، صفحہ ۲۴

ٹکراؤ سے اعترافِ حقیقت تک

میڈیا میں دو خبریں ایک ساتھ آئی ہیں ایک، یہ کہ پاکستانی لیڈر شپ نے کشمیر کے ایشو کو وقتی طور پر ختم کر دیا ہے۔ یہ خبر نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا (27 فروری 2012) میں اس عنوان کے تحت چھپی ہے پاکستان، کشمیر کے ایشو کو وقتی طور پر رُدی اشیا کے خانے میں ڈال سکتا ہے: Pakistan may junk Kashmir issue temporarily دوسری خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا خفیہ رہائشی کمپاؤنڈ واقع تھا۔ 3 مئی 2011 کو امریکا نے ایک ٹارگیٹڈ اٹیک (targeted attack) کے ذریعے وہاں اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا۔ اب خبر ہے کہ خود پاکستانی حکومت نے اسامہ بن لادن کے اس رہائشی کمپاؤنڈ کو 25 فروری 2012 کو رات کے اندھیرے میں ڈھا دیا۔ اُس کا ملبہ وہاں سے دور پھینک دیا ہے۔ اس واقعے کی تصویر ٹائمز آف انڈیا (27 فروری 2012) کے صفحہ 18 پر شائع ہوئی ہے۔ ان دونوں خبروں کا خلاصہ صرف ایک ہے، وہ یہ کہ کشمیر میں جہاد کے نام سے جو متشددانہ جد و جہد شروع کی گئی تھی، وہ اب اپنے فطری انجام کو پہنچ کر ختم ہوگئی ہے، مذکورہ خبر میں ’’وقتی طور پر‘‘ (for the time being) کا لفظ محض ڈپلومیٹک ہے۔ اپنے اصل مفہوم کے اعتبار سے، اٗس کا مطلب

‹ Previous page Next page › Contents of April 2012 All issues

Printed page