Al-Risala · January 2012 · page

Islam in the Modern Age

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۲

بالٹیمور میں ایک اسلامی ادارہ قائم ہے۔ اس کا نام یہ ہے:

Islamic Society of Baltimore (ISB)

اس سوسائٹی کے تحت بالٹیمور کی جامع مسجد میں 19 جون 2011 کی شام کو ایک پروگرام رکھا گیا۔ یہ ایک جدید طرز کی کافی بڑی مسجد تھی۔ اس میں نمازیوں کے لیے ہر طرح کی سہولت موجود تھی۔ اس پروگرام کا اشتہار چھاپ کر لوگوں کو پیشگی طور پر اس کی اطلاع کر دی گئی تھی۔ اس پروگرام کے لیے تقریر کا عنوان یہ تھا:

Islam in the Modern Age

اس موضوع پر انگریزی زبان میں 45 منٹ کی ایک تقریر ہوئی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔

امریکا میں عام طور پر رواج ہے کہ لوگ یہاں مغرب سے پہلے شام کا کھانا (dinner) کھاتے ہیں۔ کھانے کے بعد مغرب کی نماز ہوتی ہے اور اس کے بعد پروگرام شروع ہوتا ہے، جو کہ دیر تک چلتا ہے۔ بالٹیمور کی مسجد میں بھی ایسا ہی ہوا۔ یہ پروگرام عصر کے بعد شروع ہوا، اور رات کو دس بجے کے بعد عشا کی نماز پر اس کا خاتمہ ہوا۔ پروگرام کے بعد مزگل زیبا نے تمام شرکا کو الرساله اردو اور انگریزی کی کاپیاں برائے مطالعہ پیش کیں۔ اس کے بعد ہم لوگ میری لینڈ واپس آگئے ۔ یہاں ہم لوگوں کا قیام مزگل زیبا کے مکان پر تھا۔ صبح کو میری لینڈ سے فلیڈ یلفیا کے لیے واپسی ہوئی۔ 20 جون 2011 کو خواجہ کلیم الدین صاحب کے گھر پر حسب معمول اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک تربیتی نشست ہوئی۔ خواجہ کلیم الدین ایک اسکول میں ٹیچر ہیں۔ آج وہ اپنے اسکول چلے گئے، اس لیے آج کوئی خارجی پروگرام نہیں تھا۔ آج کی مجلس میں مجھ سے تربیت اولاد کے بارے میں سوال کیا گیا۔ میں نے لوگوں کو یہ حدیث سنائی: ما نحل والد ولده من نحل أفضل من أدب حسن (مشکاة المصابيح، رقم الحديث: 4977) یعنی کسی والد کی طرف سے اپنی اولاد کے لیے سب سے بہتر تحفہ یہ ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرے۔ میں نے کہا کہ یہاں تربیت سے مراد یہ ہے کہ اولاد کو صحیح اسلامی زندگی گزارنے کے لیے تیار

‹ Previous page Next page › Contents of January 2012 All issues

Printed page