Al-Risala · June 2012 · page

خلاصۂ کلام

الرسالہ، جون ۲۰۱۲

یہ واضح ہے کہ ڈوائن کاگ طاقت ور (strong) ہے اور ہیومن کاگ کمزور (weak) ۔ اگر انسان اپنے کاگ کی رفتار کو اپنی خواہش کے مطابق ، چلانے لگے تو اس کا انجام یہ ہوگا کہ ڈوائن کاگ تو اپنی جگہ باقی رہے گا، لیکن ہیومن کاگ یقینی طور پر ٹوٹ جائے گا۔ اس کے نتیجے میں انسان کی زندگی ایسی تباہی سے دوچار ہوگی جس کی تلافی کسی بھی حال میں ممکن نہیں۔

خلاصۂ کلام

ہیومن رسپانسبلٹی کا مطلب ہے— ہیومن ڈیوٹی۔ حضرت مسیح نے کہا تھا:

Render therefore to Caesar the things that are Caesar’s, and to God the things that are God’s. (Luke 20: 25)

یہی بات پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں کہی ہے— أدّوا إليهم حقهم، وسلوا الله حقكم (صحيح البخاري: رقم الحديث : 7052):

Give to them what is due to them. And ask your dues from God. یہ دونوں اقوال، فرد اور سوسائٹی کے درمیان صحیح تعلق کو بتاتے ہیں۔ فرد اور سوسائٹی کے درمیان صحت مند تعلق اُس وقت قائم ہوتا ہے جب کہ فرد کے اندر رسپانسبلٹی کی اسپرٹ پوری طرح زندہ ہو۔ جب ایسا ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ فرد کا فوکس اپنی ذمے داریوں پر ہوگا۔ فرد یہ چاہے گا کہ سوسائٹی کا جو حق اُس کے اوپر آتا ہے، اس کو وہ پوری طرح ادا کرے۔ جہاں تک فرد کے اپنے حقوق کی بات ہے، وہ کسی مطالبے سے نہیں ملتے، بلکہ وہ خود اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ملتے ہیں۔ یہی اسپرٹ آف رسپانسبلٹی اس بات کی ضامن ہے کہ فرد اور سماج کے درمیان ٹکراؤ کی صورت حال نہ پیدا ہو۔ صحت مند سرگرمیوں کے درمیان دونوں کا ارتقا فطری انداز میں جاری رہے۔ (20 دسمبر 2011) بنگلور میں مولا نا وحیدالدین خاں کی اردو، ہندی اور انگریزی کتابیں، قرآن مجید کے ترجمے، دعوتی لٹریچر اور ماہ نامہ الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں : Centre for Peace, Bangalore Tel. 080-22239121, Mob. 09886243194 Email.: thecentreforpeace@gmail.com

‹ Previous page Next page › Contents of June 2012 All issues

Printed page