Al-Risala · June 2012 · page

ایک سبق آموز واقعہ

الرسالہ، جون ۲۰۱۲

افسران تک دعوتی پیغام پہنچارہے ہیں۔ یہ لوگ کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات مثلاً پارک، وغیرہ میں جاکر انٹر یکشن کے دوران لوگوں کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر برائے مطالعہ دیتے ہیں۔ مثلاً کشمیر یونی ورسٹی میں اردو پمفلٹ’’ شاہ ہمدان مشن‘‘ کی ایک ہزار کاپیاں طلبا اور اساتذہ کو دی گئیں۔ اسی طرح جنرل حسین کو’’ صبح کشمیر‘‘ کا خصوصی شمارہ دیا گیا۔ اس کو انھوں نے خوشی کے ساتھ لیا اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 30- مسٹر ہارون شیخ شیخ(ممبئی) کے تعاون سے گھانا (مغربی افریقہ) میں ایک دعوتی ٹیم تیار ہوگئی ہے۔ یہ لوگ افریقہ میں بڑے پیمانے پر قرآن کا انگریزی ترجمہ پہنچارہے ہیں۔ دعوتی مقصد کے لیے رابطہ قائم کریں : Mr. Siraj, Tel. +23326566740 Mr. Teslim Braimah, Tel. +233243720702 31- مسٹر خرم قریشی کے تعاون سے انڈیا اور انڈیا سے باہر کے ملکوں میں الرسالہ کے لوگ منظم ہو گئے ہیں۔ یہ لوگ اپنے اپنے مقام پر ہفتہ وار یا ماہانہ میٹنگ کرتے ہیں اور اپنے علاقے میں دعوت کے کام کو منظم کرتے ہیں۔ 32- برمنگھم (برطانیہ) میں مسٹر شمشاد محمد خان کے تعاون سے اُن کے ادارہ آئی پی سی آئی (IPCI) کے تحت اسلامک ایگزی بیشن کا ایک مستقل پروگرام جاری ہے۔ یہ ایگزی بیشن موبائل اور پرماننٹ دونوں طریقے پر ہورہی ہے۔ اس کے تحت برطانیہ میں بڑے پیمانے پر وہاں کے مختلف طبقوں میں اسلام کے تعارف کا پروگرام کیا جاتا ہے۔ ادارے کی طرف سے زائرین کو صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : www.islamic-exhibition.org 33- امریکا کے لیے صدر اسلامی مرکز کے ٹیلی فونی خطاب کا سلسلہ جاری ہے۔ موضوعات مع تاریخ درج ہیں : Feb 19 Islam Ki Surbulandi (Ascendency of Islam)

March 16 Philosophy, Religion and Science April 1 Importance of Sincerity April 15 The Concept of Tawassum in Islam 34- ایک خط : 11 مارچ 2012 کو آپ کا ویڈیو لیکچر بذریعہ انٹرنٹ سن کر فارغ ہوا تو میں بیٹھا ہوا سوچ میں گم تھا اور اللہ سے سچی ہدایت کی دعائیں کر رہا تھا۔ اچانک دعا جیسی کیفیت ہونے لگی، چناں چہ میں نے بہت سی دعائیں کیں۔ اُس وقت ایک عجیب دعا میرے ذہن میں آئی۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں اس قسم کی دعا کبھی نہیں کی تھی، اور نہ ایسا کبھی سوچا تھا۔ میں اللہ سے اس کی معرفت کے لئے دعا کر رہا تھا کہ میں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اے خدا، میں ایک کمزور انسان ہوں، میری کچھ بھی حیثیت نہیں ہے۔ میں ایک عاجز انسان ہوں جو کسی بھی چیز کے قابل نہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہ ایک حقیقت ہے کہ میری ماں میری اس حیثیت کے باوجود ایسا نہیں کرے گی کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دے، وہ مجھے پریشان حال دیکھے پھر بھی وہ انجان بنی رہے۔ میری ماں مجھ کو اپنے سینے سے لگا لے گی۔ یہ

‹ Previous page Next page › Contents of June 2012 All issues

Printed page