اردو
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۲
انسان کو یہ بھی آزادی حاصل ہے کہ چاہے تو وہ اللہ کا اقرار کرے اور چاہے تو وہ اللہ کا انکار کر کے سرکش بن جائے ۔ اللہ کے منصوبے کے مطابق ، آزادی کی یہ صورت حال قیامت تک جاری رہے گی۔ اس پورے تاریخی عمل کے دوران اللہ کا مطلوب صرف ایک ہے، اور وہ ہے صالح افراد کا انتخاب ۔ یہ افراد وہ ہیں جو ہر قسم کے ہنگاموں کے باوجود اپنے آپ کو آزادی کے صحیح استعمال پر قائم رکھیں، جو اپنی ذہنی قوتوں کو استعمال کرتے ہوئے اور نبیوں کی ہدایت سے استفادہ کرتے ہوئے اللہ کو دریافت کریں اور اپنی زندگی کو ہدایتِ الہی کے مطابق بنائیں۔ اسی قسم کے صالح افراد اللہ کو مطلوب ہیں۔ اللہ اپنے خصوصی انتظام کے تحت پوری تاریخ میں مسلسل طور پر ایسے ہی صالح افراد کا انتخاب کر رہا ہے۔ آدم سے لے کر قیامت تک کے پورے تاریخی عمل کے دوران اللہ کی سنت یہ ہے کہ انسان کی آزادی کو منسوخ نہ کیا جائے، البتہ انسان کی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے تاریخ کو اس طرح مینج (manage) کیا جائے کہ اللہ کا اصل مطلوب (صالح افراد کی پیداوار) کا عمل برابر جاری رہے۔ دوسرے مورخین تاریخ کو مجموعے کی صورت میں دیکھتے ہیں، جب کہ خدائی تصور کے مطابق ، صحیح یہ ہے کہ تاریخ کو افراد کے اعتبار سے دیکھا جائے ۔ انسانی مجموعے کو لے کر تاریخی رائے قائم کرنا مورخین کا طریقہ ہے، جب کہ خدائی تصور کے مطابق ، صحیح طریقہ یہ ہے کہ انسانی افراد کو لے کر تاریخ ٹورنامنٹ کا طریقہ ہے، جب تک وہاں کے کھلاڑی ہوں ، اس طریقہ پر یہ ہے کے بارے میں رائے قائم کی جائے۔ (20 اپریل 2012)
کے دورے رماری
اردو
‹ Previous page Next page › Contents of July 2012 All issues