Islam: A Religion of Peace
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۲
ہیں کہ کوئی بھی پروپیگنڈا ان کو کسی شبہ یا غلط فہمی میں مبتلا نہیں کر سکتا۔ مسٹر فائق فاروقی ( کمیونیکیشن انجینئر ) کیلی فورنیا میں رہتے ہیں۔ وہ الرسالہ کے مستقل قاری ہیں، نیز انھوں نے ہماری اکثر کتابیں پڑھی ہیں۔ وہ 6 گھنٹے کے ہوائی جہاز کے سفر کے بعد ہمارے پروگرام میں شرکت کے لیے فلیڈ یلفیا آئے۔ وہ لاہور کے رہنے والے ہیں۔ وہ شروع سے آخر تک ہمارے پروگرام میں شریک رہے۔ مسٹر فائق کے والدین لاہور میں رہتے ہیں۔ آج کل وہ اُن سے ملنے کے لیے کیلی فورنیا آئے ہوئے ہیں۔ اُن کی خواہش تھی کہ فائق صاحب اپنے والدین کے ساتھ کیلی فورنیا میں ٹھہریں۔ لیکن اس کے باوجود مسٹر فائق پروگرام میں شرکت کے لیے آئے۔ انھوں نے کہا کہ آپ نے الرسالہ میں لکھا تھا کہ داعی کے لیے ضروری ہے کہ مشن کو وہ پرائمری بنائے اور دوسری چیزوں کو سکنڈری۔ اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے میں یہاں آگیا۔
مسٹر فائق جب ملاقات کے لیے آئے تو ابتدا میں وہ بہت زیادہ سوالات کرتے تھے۔ میں نے کہا کہ جواب دینے سے آپ کے سوالات ختم نہیں ہوں گے۔ آپ پڑھیے اور سنیے۔ پھر میں نے اُن کے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا کی ۔ اس کے بعد وہ میری ہر مجلس میں شریک رہتے تھے، لیکن سوالات نہیں کرتے تھے۔ مسٹر فائق نے کئی مجلسوں میں شرکت کے بعد کہا کہ اب میرا دل ہلکا ہوگیا۔ مجھ کو ذہنی سکون حاصل ہوگیا۔ میرے تمام سوالات اپنے آپ ختم ہوگئے ۔ میں نے کہا کہ جب سوالات ختم ہو جائیں ، تب کنفیوژن فری مائنڈ (confusion-free mind)بنتا ہے اور سچائی کے لیے آدمی کا سینہ کھل جاتا ہے۔ القرآن مشن، کشمیر کشمیر میں موجود بے شمار دعوتی مواقع کو استعمال کرنے کے لیے ایک منظم دعوتی مہم چلائی جارہی ہے۔ جو لوگ اس پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ حسب ذیل نمبر پر رابطہ قائم کریں: Email: kwc.beerwah@gmail.com, Mob.9419488008
‹ Previous page Next page › Contents of January 2012 All issues