Al-Risala · January 2012 · page 35

Islam: A Religion of Peace

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۲، صفحہ ۳۵

اس فارم کے انچارج مسٹر مائیکل گرین ہیں۔ یہاں کی مسجد میں ہم لوگوں نے نماز ادا کی۔ نماز کے بعد میں نے اسلام اور روحانیت کے موضوع پر آدھ گھنٹے تقریر کی۔ پروگرام کے بعد یہاں لوگوں نے سادہ ویجیٹیریئن کھانا کھایا۔ یہاں صوفی طرز پر صرف ویجیٹیریئن کھانے کا رواج ہے۔ ہمارے ساتھیوں نے باوا محی الدین فارم میں آئے ہوئے زائرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔ یہاں کی لائبریری میں ہمارے یہاں کا چھپا ہوا لٹریچر رکھا گیا۔ اس فارم میں ہم لوگ کئی گھنٹے تک رہے۔ یہ ایک خوب صورت فارم تھا۔ یہاں ہر طرف سبزہ، گارڈن اور خوش رنگ پھول لگے ہوئے تھے۔

24 جون 2011 کی صبح کو میری رہائش گاہ پر الرسالہ کے قارئین اور ہمارے دعوتی مشن سے وابستہ لوگوں کی میٹنگ ہوئی۔ مذکورہ واقعہ کے پس منظر میں میں نے کہا کہ امریکا کے سفر میں مجھے قرآن کی ایک سورہ کا جدید ریلونس (relevance) سمجھ میں آیا۔ سورہ الفیل میں جس واقعہ کا ذکر ہے، وہ صرف ایک وقتی واقعہ نہیں ہے۔ اس میں ایک مخصوص ریفرنس میں اللہ کی ایک سنت کا بیان ہے۔ اور وہ یہ کہ حق کی دعوت کو لے کر اٹھنے والے کی مدد نہ صرف معمول کے اسباب کے ذریعہ کی جاتی ہے، بلکہ اگر ضرورت ہو تو غیر معمولی اسباب کے تحت بھی اس کی مدد کی جاتی ہے۔ میں نے کہا کہ 570ء میں ابرہہ کے حملہ کے وقت اللہ تعالیٰ نے چڑیوں کے جھنڈ کے ذریعے حق کی مدد فرمائی۔ موجودہ زمانے میں یہی مدد انسانوں کے جھنڈ کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا مشن خالص دعوتی مشن ہے۔ لیکن خلاف واقعہ طور پر ہمارے خلاف اتنا زیادہ منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ ساری دنیا میں لوگ ہمارے بارے میں غلط فہمی میں مبتلا ہو گئے۔ یہ طاقت ور منفی پروپیگنڈا بلا شبہ ویسا ہی تھا جیسا کہ ابرہہ کا کعبہ پر حملہ۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے چڑیوں کے جھنڈ کے ذریعہ ابرہہ کے حملہ کو ناکام کر دیا تھا۔ موجودہ زمانہ میں یہی مدد اس طرح ہو رہی ہے کہ ہمارے دعوتی مشن کی پشت پر اللہ تعالیٰ نے ایک مضبوط ٹیم فراہم کر دی۔ اس ٹیم کے افراد صرف وہی نہیں ہیں جو امریکا کے سفر میں میرے ساتھ ہیں، بلکہ دنیا میں ہر جگہ ایسے افراد پیدا ہو چکے ہیں جو کسی مادی انٹرسٹ کے بغیر دعوتی مشن میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔ یہ لوگ اتنے زیادہ باشعور

‹ Previous page Next page › Contents of January 2012 All issues

Printed page