لوح محفوظ
الرسالہ، اگست ۲۰۱۲
جلدیں بنائی گئیں، پھر تاریخ میں ایک پر اس جاری ہوا جس کے نتیجے میں پرنٹنگ پریس کا دور آگیا۔ پرنٹنگ پریس کے زمانے میں یہ ممکن ہو گیا کہ قرآن کا ایک نسخہ نہایت درست طور پر تیار کیا جائے اور پھر اس کی بلین اور بلین کا پیاں تیار کر لی جائیں۔ آج ہر گھر میں اور ہر مسجد میں اور ہر مدرسہ اور ہر لائبریری میں قرآن کے نہایت صحیح مطبوعہ نسخے موجود ہیں۔ اس طرح خدا کی تقدیر اس بات کی ضامن بن گئی کہ قرآن کسی بھی قسم کے تغیر اور تبدل کے بغیر ہر انسان کے لیے قابل دستیاب ہو جائے ۔ ادخال کلمہ سیکولر مبصرین عام طور پر یہ کہتے ہیں کہ اسلام کا سفر اس کے پیغمبر کے جلد ہی بعد ٹوٹ گیا، بعد کی تاریخ میں اسلام کا تسلسل باقی نہ رہا۔ مگر یہ رائے صرف سرسری مطالعے کا نتیجہ ہے۔ اسلام خدا کا دین ہے۔ اسلام کی تاریخ خدائی منصوبے کے تحت مسلسل سفر کر رہی ہے۔ غلط فہمی صرف اس لیے ہوتی ہے کہ لوگ یہ نہیں جانتے که تاریخ کا ہر سفر ناموافق حالات میں ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام کا سفر انسانی آزادی کو باقی رکھتے ہوئے جاری ہے، نہ کہ انسانی آزادی کو منسوخ کر کے۔ انسانی تاریخ میں اسلام کے سفر کے تین مرحلے ہیں: Land expansion—consolidation—overseas expansion پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب میں اپنے مشن کا آغاز 610 عیسوی میں کیا۔ اس کے بعد دین توحید کی ایک نئی تاریخ بنی۔ اس تاریخ کا خلاصہ یہ تھا کہ انسانی آزادی کو منسوخ کئے بغیر دین توحید کی تاریخ بنانا اور اس کو اس کی آخری تکمیل تک پہنچانا۔ اس تاریخ پر اب تقریبا ڈیڑھ ہزار سال گزر چکے ہیں۔ یہ تاریخ مسلسل طور پر اپنی منزل کی طرف سفر کر رہی ہے۔ اس مدت کے دوران بظاہر جو اتار چڑھاؤ کے واقعات نظر آتے ہیں، وہ انسانی آزادی کو باقی رکھتے ہوئے تاریخ کو پہنچ (manage) کرنے کی مثالیں ہیں۔
قرآن کی سورہ الانعام میں بتایا گیا ہے کہ یہ قرآن اس لیے اتارا گیا ہے کہ تم اے پیغمبر ، آگاہ کردو اہل مکہ کو اور مکہ کے اطراف کے لوگوں کو (92 :6)۔ قرآن کی اس آیت میں، مکہ اور اطراف مکہ سے مراد بڑی حصہ ارض ہے، جہاں تک اُس زمانے کے درمیان حق کا پہنچنا بہ آسانی ممکن تھا۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2012 All issues