Al-Risala · August 2012 · page

قرآن : کتاب قدر

الرسالہ، اگست ۲۰۱۲

اس کے مطابق، صدر اسلامی مرکز نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں 20 منٹ کا خطاب کیا۔ اس موقع پر حاضرین کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 8- نیشنل میڈیکل کالج (سہارن پور) میں 10 جون 2012 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس موقع پر اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ مثلاً ڈاکٹر اے کے ڈمری (ڈائرکٹر آگنو)، ڈاکٹر جی بی لال، ڈاکٹر آڈے سنگھ، وغیرہ۔ 9- سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کے کچھ ساتھیوں نے کشمیر کا سفر کیا۔ اس مناسبت سے بیروہ میں 13 جون 2012 کو ایک دعوہ میٹ ہوئی۔ اس میں کشمیر میں دعوتی کام کرنے والے نمائندہ افراد شریک ہوئے۔ اس اجتماع میں یہ طے کیا گیا کہ کس طرح کشمیر میں پر امن انداز میں زیادہ منظم طور پر دعوت کا کام کیا جائے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کی نئی کتاب صبح کشمیر (Dawn over Kashmir) کے اردو اور انگریزی ایڈیشن کا اجرا کیا گیا۔ 10- سہارن پور میں الوسیلہ ویلفیر سوسائٹی کی طرف سے 17 جون 2012 کو ایک آل انڈیا اسلامک کانفرنس ہوئی۔ اس میں انڈیا کے مختلف مقامات کے علما اور دانش وروں نے شرکت کی۔ ہمارے ساتھیوں نے یہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کو اسلامی لٹریچر برائے مطالعہ دیا۔ لوگوں نے اس کو بخوشی قبول کیا۔ 11- امریکا کے لیے صدر اسلامی مرکز کے ٹیلی فونی خطاب کا سلسلہ جاری ہے۔ موضوعات مع تاریخ درج ہیں: April 29, 2012: The Importance of Religious Freedom May 13, 2012: Lessons from Makkan and Madinan Periods of the Prophet May 27, 2012: Hudaybiya Principle 12- صدر اسلامی مرکز کے مضامین اردو اخبارات میں شائع ہو رہے ہیں۔ 24 مئی 2012 کو روزنامہ راشٹریہ سہارا میں ایک مضمون ”تاریخ بشری کے پانچ دور“ شائع ہوا۔ نیز یہ مضامین انگریزی اخبارات ٹائمس آف انڈیا، وغیرہ میں شائع ہو رہے ہیں۔ یہ مضامین سی پی ایس کے ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) موجود ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2012 All issues

Printed page