Al-Risala · August 2012 · page

قرآن : کتاب قدر

الرسالہ، اگست ۲۰۱۲

سہارن پور (یوپی) میں ڈاکٹر محمد اسلم خان اپنے ساتھیوں کے تعاون سے دعوتی کام کر رہے ہیں۔ ٹیم کی طرف سے 15 اپریل 2012 کو وہاں کے کمشنر مسٹر گنیش شنکر ترپاٹھی کو پرافٹ آف پیس اور تذکیر القرآن (انگلش) کا نسخہ بطور ہدیہ دیا گیا۔ ایک ہفتے کے بعد مسٹر شنکر نے ہمارے ساتھیوں کو بتایا کہ وہ اسلام کو تشدد کا مذہب سمجھتے تھے۔ ان کتابوں کے مطالعے کے بعد ان کا ذہن بدل گیا، اسلام سے متعلق ان کی غلط فہمی دور ہوگئی۔ انھوں نے کہا کہ ان کتابوں کے مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ اسلام امن اور سچائی کا مذہب ہے۔

2- مئی 2012 کے پہلے ہفتہ (1-6 مئی) میں صدر اسلامی مرکز نے ترکی کا سفر کیا۔ صدر اسلامی مرکز کے ساتھ اس سفر میں سی پی ایس ٹیم کے تین افراد شریک تھے— ڈاکٹر فریدہ خانم، مسٹر جت ملہوترا، مولانا محمد ذکوان ندوی۔ یہ سفر استاذ محمد فتح اللہ گولن کی تحریک کے تحت سیرت رسول کے موضوع پر منعقد ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوا تھا۔ یہ کانفرنس ترکی کے سرحدی شہر غازی عین تاب (Gaziantep) میں مئی 2012 کو ہوئی۔ اس میں 60 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے علاوہ، سفر کے دوران استنبول کے مختلف اداروں میں صدر اسلامی مرکز کے پروگرام ہوئے۔ سفر کی تفصیلی روداد، ان شاء اللہ، الرسالہ میں سفر نامے کے تحت شائع کر دی جائے گی۔ 3- سہارن پور کے نیشنل میڈیکل کالج (NMC) میں 9 مئی 2012 کو ایک آل انڈیا ورک شاپ منعقد ہوئی ۔ اس میں بڑی تعداد میں سہارن پور کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔ مثلاً ڈاکٹر راجیو، ڈاکٹر انشل جین، وغیرہ۔ ان لوگوں کو ہمارے ساتھیوں کی طرف سے قرآن کا انگریزی ترجمہ برائے مطالعہ دیا گیا۔ 4- سہارن پور حلقہ الرسالہ کے ایک قاری مسٹر بشیر کی بیٹی کے نکاح کے موقع پر 21 مئی 2012 کو تمام حاضرین کو سہارن پور ٹیم کی طرف سے اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں مختلف کتابیں اور پمفلٹس دئے گئے۔ 5- نارتھ کیرولینا (امریکہ) کے اسلامک افرس سیکشن کے تحت چلنے والے ادارہ مسلم چپلن (Muslim Chaplain) کے ذریعے وہاں کے مسیحی لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ برائے مطالعہ دیا جا رہا ہے۔ چپلن کی درخواست پر 25 مئی 2012 کو ادارے کے پتے پر قرآن کی مزید کاپیاں اور دعوتی پمفلٹس روانہ کردئے گئے ہیں۔ 6- ترکی کے ویکلی میگزین 'اکسیان' (AKSIYON) کے نمائندہ مسٹر عثمان انالن نے 25 مئی 2012 کی شام کو صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کا موضوع تھا— اسلام اور جدید ترکی۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا جو میگزین کے شمارہ 4 جون 2012 میں شائع ہوا۔

7- انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 2 جون 2012 کو ایک سمپوزیم ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا: The Presidential Election-2012 اس پروگرام میں صدر اسلامی مرکز کو افتتاحی خطاب (inaugural address) کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 2012 All issues

Printed page