Al-Risala · October 2012 · page

سواال

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۲

خبر نامہ اسلامی مرکز 218

1- اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (نئی دہلی) میں 3 جون 2012 کو ڈپلوما اردو ٹیچر ٹریننگ (History and Evolution of Urdu) کا امتحان ہوا۔ اس میں ’تاریخ اور اردو کا ارتقا‘ کے پیپر میں ایک سوال یہ کیا گیا تھا: ”کسی ایسے اردو رسالے کا ذکر کریں جس نے اردو پڑھنے والے لوگوں کا مزاج حقیقت پسندی کا بنایا ہو“۔ طلبا نے اس کے جواب میں ماہ نامہ الرسالہ (نئی دہلی) کا نام لکھا۔ اس جواب پر طلبا کو پورا نمبر دیا گیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ الرسالہ اب وقت کی آواز بن چکا ہے۔

2- مظفر نگر (سہارن پور) کے نمائش گراؤنڈ میں 20-4 جون 2012 کے درمیان ایک سالانہ نمائش لگائی گئی۔ اس موقع پر الرسالہ کے مقامی ساتھیوں مسٹر محمد انس اور مولانا عاصم قاسمی نے یہاں ایک دعوتی بک اسٹال لگایا۔ یہاں سے بڑی تعداد میں غیر مسلم حضرات نے قرآن کے تراجم اور دعوتی لٹریچر حاصل کیا اور اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کیا۔ ایک صاحب نے کہا کہ: ”میں نے اپنے جاننے والے کئی مسلمانوں سے قرآن مانگا، مگر انھوں نے مجھ کو قرآن نہیں دیا۔ آج یہاں سے قرآن کا ترجمہ حاصل کر کے میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھ رہا ہوں“۔ 3- دہرادون (یوپی) میں 27 جون 2012 کو تعلیم کے موضوع پر ایک آل انڈیا کانفرنس ہوئی۔ اس میں ملک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس میں، اور دہرادون کے مختلف اجتماعی مقامات (شاپنگ سنٹر، وغیرہ) میں، حلقہ الرسالہ (سہارن پور) کے ساتھیوں نے لوگوں کو قرآن کے انگریزی تراجم پیش کیے۔ 4- ادارہ المورد (لاہور، پاکستان) نے حال میں اپنا ایک ویب ٹی وی (www.al-mawrid.org) لانچ کیا ہے۔ المورد نے اپنے ویب ٹی وی پر سی پی ایس (نئی دہلی) کی اجازت سے صدر اسلامی مرکز کے لکچرز بھی شامل کیے ہیں۔ 5- یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (نئی دہلی) کی ٹی وی ٹیم نے 29 جون 2012 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کے انٹرویور مسٹر عالم تھے۔ انٹرویو کا موضوع ’’اسلام کی تعلیمات‘‘ تھا۔ 6- بھارتیہ ودیا بھون (نئی دہلی) میں 5 جولائی 2012 کو ایک سمپوزیم ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا: A Symposium on Health & Happiness یہ سمپوزیم ڈاکٹر کرن سنگھ کی صدارت میں ہوا۔ اس میں 9 مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے مذہب کے مطابق، صحت کے اصول بتائے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس پروگرام میں شرکت اور انگریزی میں اصول صحت کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ حاضرین کو سی پی ایس (نئی دہلی) کی طرف سے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 7- سہارن پور کے حلقہ الرسالہ کی طرف سے وہاں کے ’’پیس ہال‘‘ میں 29 جولائی 2012 (9 رمضان 1433 ہجری) کو روزہ افطار کے موقع پر ایک بڑا پروگرام کیا گیا۔ اس میں بڑی تعداد میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے مختلف اداروں اور تحریکات کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین کو تذکیر القرآن (اردو) اور دیگر

‹ Previous page Next page › Contents of October 2012 All issues

Printed page