دورِ فتنہ کی واپسی
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۲
درمیان صلح کراؤ (49:9)۔ آپ کو اس سے کیا چیز روکتی ہے کہ آپ وہ جنگ کریں جس کا حکم اللہ نے اپنی کتاب میں دیا ہے۔ عبداللہ بن عمر نے کہا کہ تم مجھ کو اس آیت سے غیرت دلاتے ہو کہ مجھ کو لڑنا چاہئے، مگر مجھ کو یہ زیادہ محبوب ہے کہ تم مجھ کو اس آیت سے غیرت دلاؤ جس میں اللہ نے فرمایا کہ جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا (493)۔ اس آدمی نے کہا کہ اللہ نے تو کہا ہے کہ تم اُن سے جنگ کرو، یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے۔ عبداللہ بن عمر نے کہا کہ وہ تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کر چکے۔ یہ اُس وقت کی بات ہے جب کہ اسلام قلیل تھا، چناں چہ آدمی اپنے دین کی وجہ سے ستایا جاتا تھا۔ لوگ یا تو اہل دین کو قتل کر دیتے تھے یا وہ اس پر زیادتی کرتے تھے، یہاں تک کہ اسلام پھیل گیا اور فتنہ باقی نہ رہا (صحیح البخاري، رقم الحديث : 4650) اس روایت میں ”وكان الدخول عليهم فتنة“ کے الفاظ آئے ہیں، یعنی مشرکین کے یہاں جانا ایک فتنہ تھا۔ یہ جانے والے کون لوگ ہوتے تھے۔ یہ وہ لوگ ہوتے تھے جو موحد اور داعی تھے۔ جب وہ مشرکین کے یہاں موحد کی حیثیت سے اور توحید کے داعی کی حیثیت سے جاتے تو مشرکین اُن کو طرح طرح سے ستاتے تھے، کیوں کہ توحید کا عقیدہ مشرکین کے عقیدہ شرک کے خلاف تھا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ اُس زمانے میں مذہب ، سیاسی اقتدار کا ایک حصہ بنا ہوا تھا۔ اسی واقعے کو ایک قدیم مقولے میں اس طرح کہا گیا ہے: الناس علی دین ملوکھم (لوگ اپنے بادشاہ کے مذہب پر ہوتے ہیں)۔
قدیم زمانے میں مذہب ، ریاست (state) سے وفاداری کی علامت بن گیا تھا۔ جو آدمی بادشاہ کے مذہب پر ہو، وہ ریاست کا وفادار سمجھا جاتا تھا، اور جو آدمی ریاست کے مذہب پر نہ ہو، وہ ریاست کا باغی قرار پاتا تھا۔ شرک اور اقتدار کے اس تعلق کی بنا پر قدیم زمانے میں وہ چیز پیدا ہوئی جس کو قرآن میں فتنہ کہا گیا ہے، یعنی مذہبی جبر (religious persecution)۔ یہ فتنہ یا مذہبی جبر خدا کے تخلیقی منصوبے کے خلاف تھا۔ خدا کی منشا یہ ہے کہ لوگوں کو مذہب کے معاملے میں آزادیِ اختیار (freedom of choice) حاصل ہو، تاکہ اُس کے مطابق ، آخرت میں اُن کے مثبت یا منفی مستقبل کا فیصلہ کیا جاسکے۔ اس بنا پر اللہ تعالی نے رسول اور اصحابِ رسول کو یہ حکم دیا کہ اہلِ شرک اگر پر امن نصیحت
‹ Previous page Next page › Contents of December 2012 All issues