السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۲
خبر نامہ اسلامی مرکز - 219
1۔ نئی دہلی کے تاج پیلیس (ہوٹل) میں 3 اگست 2012 کو افطار کا ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام ترکی کے ادارہ ایجوکیشنل ٹرسٹ (Educational Endowment Trust) کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کی ٹیم کے نمائندوں نے اس میں شرکت کی۔ یہاں ملک و بیرون ملک کے اعلیٰ افسران اور تعلیم یافتہ افراد بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے۔ مثلاً کمیونیکیشن منسٹر کپل سبل، اور ٹর্কش ایمبیسڈر مسٹر براق (Burak Akcapar) وغیرہ۔ یہاں حاضرین کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 2۔ اینگلو عربک اسکول (دہلی) میں 15 اگست 2012 کے موقع پر ایک فنکشن ہوا۔ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو مسلم حضرات نے شرکت کی۔ سی پی ایس کی دہلی فیلڈ ٹیم (DFT) کی طرف سے لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 3۔ پولیس کمیونٹی کی طرف سے 13 اگست 2012 کو سہارن پور (یوپی) کے کرسٹل پیلیس (امبالا روڈ) میں روزہ افطار کا ایک پروگرام ہوا۔ اس میں سہارن پور کے تعلیم یافتہ ہندو۔ مسلم حضرات کے علاوہ، اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سہارن پور کے حلقہ الرسالہ کی طرف سے حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 4۔ پیس ہال (سہارن پور) میں 25 اگست 2012 کو عید ملن کا ایک پروگرام ہوا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ یہاں لوگوں کو قرآن کا ترجمہ عید گفٹ کے طور پر دیا گیا۔ 5۔ نیشنل میڈیکل کالج (سہارن پور) میں 9 ستمبر 2012 کو ایک ورک شاپ ہوا۔ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔ مثلاً گینز بک آف ریکارڈ میں شامل ڈاکٹر اشوک جین، وغیرہ۔ اس موقع پر حاضرین کو دعوتی میٹریل دیاگیا- ڈاکٹر اشوک جین نے بعد کو ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ انھوں نے سی پی ایس کے لٹریچر کا مطالعہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کتابوں کے مطالعے نے مجھے اس حقیقت کو سوچنے پر مجبور کیا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ آدمی اپنی آخرت کے لیے تیاری کرے۔ انھوں نے کہا کہ میں اس مشن میں شامل ہو کر دوسروں تک اس کا پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔ 6۔ صدر اسلامی مرکز کے مضامین مختلف انگریزی جرائد میں چھپ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 16 ستمبر 2012 کو درج ذیل اخبار میں حسب ذیل مضمون شائع ہوا:
In the Name of God, Deccan Chronicle (Daily Newspaper, Hyderabad)
7۔ جموں و کشمیر کے چند نمائندہ افراد ایک پروگرام کے تحت دہلی آئے۔ اس موقع پر 23-22 ستمبر 2012 کو صدر اسلامی مرکز نے دعوتی اور تربیتی موضوع پر خصوصی خطاب کیے۔ یہ تمام خطابات دوسرے خطابات کی طرح سی پی ایس کے ویب سائٹ پر محفوظ ہیں۔
8۔ مسٹر اے والٹر (A. Walter Emmerich) نے 24 ستمبر 2012 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس انٹرویو کا موضوع تھا- انڈین مسلم اور ان کے مسائل۔ مسٹر والٹر آکسفورڈ یونیورسٹی (لندن) میں
‹ Previous page Next page › Contents of December 2012 All issues