Al-Risala · March 2013 · page

ایمان سپورٹ سسٹم

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۳

ایمان سپورٹ سسٹم

انسان ایک ایسے مخلوق ہے جس کو زندگی گزارنے کے لیے بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مثلاً پانی اور روشنی اور آکسیجن ، وغیرہ ۔ اس طرح کے بے شمار آئٹم ہیں جو انسان کی بقاء حیات کے لیے لازمی طور پر ضروری ہےہیں- یہ تمام سامانِ حیات ہماری دنیا میں وافر طور پر موجود ہے۔ اسبابِ حیات کے اس مجموعہ کو لائف سپورٹ سسٹم (life-support system) کہا جاتا ہے۔ اسی طرح ایک بندہ مومن کو ایمان کی زندگی گزارنے کے لیے کچھ ضروری اسباب کی ضرورت ہوتی ہے۔ عیش کے اسباب نہیں، بلکہ سچی دینی زندگی گزارنے کے لیے ضروری اسباب ۔ ان اسباب کو ایک لفظ میں، ایمان سپورٹ سسٹم کہا جا سکتا ہے۔

ایک مسنون دعا ان الفاظ میں آئی ہے: اللهم إني أسئلك العفو والعافية (سنن أبى داؤد، رقم الحديث: 5074) یعنی اے اللہ، میں تجھ سے عفو اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اس دعا میں عافیت سے مراد یہی ایمان سپورٹ سسٹم (Iman-support system) ہے۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ان الفاظ میں آئی ہے: من أصبح مِنْكُم آمنا في سِربہ، معافي في جسده، عنده قوت يومه، فكأنما حيزت له الدنيا بحذافيرها (سنن الترمذي، رقم الحديث: 2346) یعنی جو شخص اس حال میں صبح کرے کہ وہ اپنے گھر میں مامون ہو، اس کا جسم صحت مند ہو، اس کے پاس اُس دن کی خوراک موجود ہو تو گویا کہ اس کو ساری دنیا دے دی گئی۔

اس حدیث کے مطابق ، مومن کی یہی تین ضرورتیں ہیں۔ جس مومن کو یہ تین چیزیں حاصل ہوں، اُس کو گو یا ایمان سپورٹ سسٹم حاصل ہوگیا۔ بیت کی توسیع کے ساتھ گھر اور دفتر، اسی طرح خادم کی توسیع کے ساتھ کمیونیکیشن کے ذرائع، اور روٹی اور پانی کی توسیع کے ساتھ صحت بخش غذا۔ یہ چیزیں جس کو حاصل ہو جائیں، اس کو گویا شکر کا سب سے بڑا خزانہ حاصل ہوگیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2013 All issues

Printed page