Al-Risala · March 2013 · page

Politics is the art of the possible.

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۳

یہ ایک حقیقت ہے کہ جموں وکشمیر کا سیاسی فیصلہ 1947 میں ہو چکا ہے۔ اسی طرح یہ ایک حقیقت ہے کہ بنگلہ دیش کا سیاسی فیصلہ 1971 میں ہو چکا۔ اسی طرح یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پنجاب کا سیاسی فیصلہ 1947 میں ہو چکا۔ ان سیاسی فیصلوں کو جو لوگ بدلنا چاہیں، وہ قانون سیاست کی اے بی سی ڈی بھی نہیں جانتے۔

یہ ایک ایسا اصول ہے جو علم سیاست سے بھی ثابت ہوتا ہے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے بھی۔ جیسا کہ معلوم ہے، کعبہ کو حضرت ابراہیم نے تقریباً چار ہزار سال پہلے تعمیر کیا تھا۔ بعد کو مشرکین نے اس کی نئی تعمیر کی اور اس کی اصل بنیاد کو بدل دیا۔ چناں چہ موجودہ کعبہ مشرکین کی بنیاد پر کھڑا ہوا ہے، نہ کہ حضرت ابراہیم کی قائم کردہ بنیاد پر۔ صحیح البخاری میں یہ روایت موجود ہے کہ پیغمبر اسلام نے کعبہ کی بنیاد میں اس تغیر کو جانتے ہوئے اس کی تصحیح نہیں کی، اُس کو علی حالہ قائم رہنے دیا اور وہ اب تک اُسی طرح قائم ہے۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیوں کیا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ 610 عیسوی میں جب پیغمبر اسلام کی بعثت ہوئی، اُس وقت کعبہ کی قدیم بنیاد ایک تاریخی واقعہ بن چکی تھی اور اب اس تاریخی واقعے کو بدلنا عملاً ناممکن ہو گیا تھا۔ اس لیے آپ نے کعبہ کو قدیم بنیاد پر علی حالہ قائم رہنے دیا۔ اس طرح، پیغمبر اسلام نے یہ نظیر قائم کی کہ جو چیز تاریخ کی حیثیت اختیار کر لے، اُس کو نا کام طور پر بدلنے کی کوشش نہ کرو، بلکہ اس کو ایز اٹ از (as it is) تسلیم کرلو، کیوں کہ تاریخ کے فیصلے کو بدلنا صرف تباہی میں اضافہ کرنا ہے، نہ کہ صورت حال میں اصلاح کرنا۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 2013 All issues

Printed page