Al-Risala · April 2013 · page

God is nothing other than man himself.

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۳

اس فضائی آلودگی یا فضائی حرارت کے نتیجے میں کئی ناقابل حل مسائل پیدا ہوگئے۔ اس کے نتیجے میں برف کے بڑے بڑے ذخائر، پہاڑوں کے گلیشیر، نارتھ پول اور ساؤتھ پول کی آئس کیپ (ice cap)، سمندروں میں تیرتے ہوئے برفانی پہاڑ (iceberg) تیزی سے پگھلنے لگے۔ اس کے نتیجے میں یہ ہوا کہ سمندروں کی سطح بڑھنے لگی۔ نازک حیوانات (fragile animals) مرنے لگے۔ اس طرح کے واقعات کے نتیجے میں یہ ہوا کہ زمین پر قائم شدہ لائف سپورٹ سسٹم تباہ ہونے لگا، حتی کہ اب سائنس داں یہ خبر دے رہے ہیں کہ زمین بہت جلد انسان کے لیے ناقابل رہائش بن جائے گی۔ اس صورت حال کا پیدا ہونا کوئی سادہ واقعہ نہیں۔ یہ دراصل ہیومن ازم کے فلسفے کی موت کا اعلان ہے۔ ہیومن ازم کے فلسفے میں یہ مان لیا گیا تھا کہ انسان کائنات میں مرکزی مقام (central position) رکھتا ہے۔ انسان کی اس حیثیت کو ماننے کے لیے یہ ضروری ہے کہ یہ مانا جائے کہ انسان کو ہر طرح کی قدرت حاصل ہے، انسان اپنے مستقبل کا مالک ہے۔ اگر انسان واقعۂ اس طرح کی طاقت رکھتا ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ موجودہ زمانے میں زمین پر واقع ہونے والی اُس انسان کش تباہی کو روکنے جو گلوبل وارمنگ کی صورت میں ظاہر ہوئی ہے۔ گلوبل وارمنگ کو روکنے میں انسان کی ناکامی نے ہیومن ازم کے فلسفے کا آخری طور پر خاتمہ کر دیا ہے۔ جب گلوبل وارمنگ کا ظاہر ہ سامنے آیا تو تمام دنیا کی حکومتیں اور تمام دنیا کے سائنس داں بڑے پیمانے پر متحرک ہوگئے۔ کوپن ہیگن (ڈنمارک) میں اس موضوع پر ہونے والی کانفرنس (دسمبر 2009) میں دنیا کے تمام ملکوں کے سائنس داں بڑی تعداد میں اکٹھا ہوئے۔ اس طرح کی کوششیں حکومتوں کی طرف سے بھی کی جارہی ہیں اور سائنس دانوں کی طرف سے بھی۔ اس موضوع پر تحقیقات اور تجربات کا سلسلہ ساری دنیا میں مسلسل طور پر جاری ہے، مگر نتیجے کے اعتبار سے وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ گلوبل وارمنگ کا خطرہ مسلسل طور پر بڑھ رہا ہے۔ اب وہ خطرناک سطح تک پہنچ چکا ہے، مگر اُس کو روکے کے لیے انسان کی ہر کوشش پوری طرح بے نتیجہ ثابت ہو رہی ہے۔ گلوبل وارمنگ کا یہ تجربہ کوئی سادہ واقعہ نہیں۔ وہ ہیومن ازم کے نظریے کے کامل ابطال

‹ Previous page Next page › Contents of April 2013 All issues

Printed page