Al-Risala · April 2013 · page

سیکولر مثال

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۳

مگر اللہ کے تخلیقی نقشے کے مطابق ، اس دنیا میں کسی نشانے کی تکمیل کراماتی طور پر نہیں ہوتی، بلکہ وہ اسباب کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس عالمی دعوتی نشانے کو انجام دینے کے لیے قدیم زمانے میں عالمی مواصلات کا نظام عملاً موجود نہ تھا ، اس بنا پر مطلوب نشانہ بھی قدیم زمانے میں پورا نہ ہو سکا۔ اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے تاریخ میں ایک نیا پراس جاری کیا۔ اس پر اس کی تکمیل باقاعدہ طور پر انیسویں صدی میں ہوئی ۔ انیسویں صدی اور اس کے بعد کی صدی میں وہ تمام اسباب وجود میں آگئے جو دین حق کی عالمی پیغام رسانی کے لیے ضروری تھے۔ آج جس چیز کو دور مواصلات کہا جاتا ہے، وہ دراصل اسی خدائی منصوبے کے تحت وجود میں آیا ہے۔

یہ دور مواصلات اور اس نوعیت کے دوسرے تائیدی ذرائع گویا کہ دور جدید کے فضل عظیم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ساتویں صدی عیسوی میں پیغمبر اسلام کو اُس زمانے کے اعتبار سے فضلِ عظیم یا موافق اسباب دئے گئے تھے، موجودہ زمانے میں پیغمبر کی امت کو دوبارہ جدید تقاضوں کے مطابق ، فضلِ عظیم یا موافق اسباب عطا کیے گئے ہیں۔ اب امت کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے زمانے کے فضلِ عظیم کو پہچانے اور اس کو استعمال کرکے اپنے آپ کو اللہ کی عظیم سعادتوں کا مستحق بنائے۔ (15 ستمبر 2012) صدر اسلامی مرکز کے آڈیو اور ویڈیو لیکچرز کے لیے حسب ذیل لنکس ملاحظہ ہوں: www.cpsglobal.org/videos. www.alquranmission.org/podcasts.aspx. قرآن کی عمومی اشاعت میں حصہ لینے کے لیے ملاحظہ فرمائیں:

I. Fill the form at: www.alquranmission.org/QuranDistributor.aspx Or 2. Send us a postcard with your Al Risala Numbe, Name, Complete Postal Address, Mobile number, Email id and the Area in which you would like to spread the Quran to the following address:

Al-Quran Mission I, Nizamuddin West Market New Delhi- 110013

‹ Previous page Next page › Contents of April 2013 All issues

Printed page