خدا کا حصہ پیغمبر کو دینا
الرسالہ، مئی ۲۰۱۳
امریکی مصنف ڈاکٹر مائیکل ہارٹ نے ایک کتاب شائع کی ہے۔ اس میں انھوں نے انسانی تاریخ کے ایک سو ایسے افراد کا ذکر کیا ہے جنھوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی۔ اس فہرست میں انھوں نے پیغمبرِ اسلام کو نمبر ایک پر رکھا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ـــ آپ تاریخ کے تنہا شخص ہیں جو انتہائی حد تک کامیاب رہے۔ مذہبی سطح پر بھی اور سیکولر سطح پر بھی: Mohammad was the only man in history who was supremely successful on the religious and secular levels. (Dr. Michael H. Hart, The 100, 1978)
اسی طرح ، ایک امریکی اسکالر چارلس اساوی (وفات: 2000) نے اپنی ایک کتاب میں پیغمبر اسلام کا اعتراف ان الفاظ میں کیا ہےـــ یہ کہنا مبالغہ نہیں ہے کہ اگر کوئی ایک شخص ایسا ہے جس نے تاریخ کے دھارے کو بدل دیا، تو وہ شخص محمد تھے:
It does not seem too much to say that if any one man changed the course of history, that man was Muhammad. (Muhammad's Historical Role, by Charles Issawi, 1950, p. 95)
اس طرح کے بہت سے سیکولر مصنفین اور غیر مسلم محققین ہیں جنھوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ نہایت شان دار الفاظ میں کیا ہے۔ پیغمبر اسلام کے مشن کے ذریعے تاریخ میں جو انقلابی دور آیا، وہ اتنا عظیم تھا کہ تمام اہلِ علم نے اس کا اعتراف کیا، خواہ وہ سیکولر اہلِ علم ہوں یا مذہبی اہلِ علم۔ انھوں نے کثرت سے اس موضوع پر کتابیں لکھیں اور مقالات شائع کیے۔ مذکورہ چند اقتباسات اس معاملے کی وضاحت کے لیے کافی ہیں۔
خدا کا حصہ پیغمبر کو دینا
پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کے تحت جو عظیم تاریخ بنی، وہ تمام تر منصوبہ الہی کے تحت بنی۔ پیغمبر اسلام سے پہلے ہزاروں سال کے درمیان خدا کی طرف سے بہت سے پیغمبر آئے ۔ ان پیغمبروں کے زمانے میں توحید کا اعلان تو ہوا، لیکن توحید کی بنیاد پر کوئی اجتماعی انقلاب نہ آسکا، جب کہ