Al-Risala · July 2013 · page

سیاست، تعمیر

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۳

سیاست، تعمیر

11 مئی 2013 کو پاکستان میں جنرل الیکشن ہوا۔ اس الیکشن میں خاص طور پر دو لیڈروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ مسلم لیگ کے نواز شریف اور انصاف پارٹی کے عمران خان۔ عمران خان نے الیکشن سے پہلے 9 مئی 2013 کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی آنا ضروری ہے اور پاکستان میں تبدیلی لانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ سیاست کا طریقہ ہے: There should be change in Pakistan and there was no other الیکشن ہوا تو نواز شریف کو بھاری کامیابی حاصل ہوئی اور عمران خان کو اسمبلی میں بہت کم سیٹ ملی۔ اس کے بعد عمران خان نے دوسرا بیان (16 مئی 2013) یہ دیا کہ الیکشن میں بہت زیادہ دھاندلی (rigging) ہوئی ہے اور ان کی پارٹی اس کے خلاف ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک چلائے گی: Imran Khan has given a three day ultimatum to the Election بعد کی خبروں سے معلوم ہوا کہ انصاف پارٹی اور جماعت اسلامی نے مل کر پاکستان میں احتجاجی مہم شروع کردی۔ اُن کا نعرہ یہ تھا کہ الیکشن میں جو پارٹی کامیاب ہوئی ہے، اس کو منتخب پارٹی نہیں کہا جاسکتا، کیوں کہ اس نے یہ کامیابی دھاندلی کے ذریعے حاصل کی ہے۔ یہ طریقہ صرف مسائل میں اضافہ کرنے والا ہے۔ صحیح طریقہ ہے کہ جو پارٹی الیکشن میں کامیاب ہوئی ہے، اس کو مقررہ مدت تک کام کرنے کا موقع دیا جائے اور دوسری پارٹیاں تعلیم اور دعوت جیسے غیر سیاسی میدانوں میں پرامن جدوجہد شروع کردیں۔ یہی تعمیر ملک کا واحد طریقہ ہے۔ نوٹ: مذکورہ موضوع پر مولانا وحید الدین خاں کا تفصیلی خطاب سننے کے لئے ملاحظہ ہو: (http://cpsglobal.org/content/politics-and-nation-building-i-may-19-2013)

‹ Previous page Next page › Contents of July 2013 All issues

Printed page