Al-Risala · October 2013 · page

"سیرت رسول" کا ہندی ترجمہ

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۳

امکان ہے، نہ کہ بہ اعتبار واقعہ۔ ربانی تہذیب کیا ہے، وہ خدا کا قائم کردہ ایک بامعنی تسلسل ہے جو کسی انقطاع کے بغیر تاریخ انسانی میں مسلسل طور پر جاری ہے۔ اب اہل اسلام کا یہ فرض ہے کہ وہ تاریخ کے اشارے کو سمجھیں، وہ پیدا شدہ مواقع کو استعمال کر کے دین توحید کو پر امن انداز میں تمام عالم تک پہنچا دیں۔ یہی پیغمبرانہ مشن کی وہ تکمیل ہے جس کی پیشین گوئی حدیث رسول میں کی گئی تھی۔ اس عالمی رول کو ادا کرنے کی صرف ایک ہی شرط ہے، وہ یہ کہ اہل اسلام قوموں کے خلاف، نفرت اور تشدد کے کلچر کو یک طرفہ طور پر ختم کر دیں اور کسی شرط کے بغیر پر امن دعوتی کلچر کو اختیار کر لیں۔ (2013) مراٹھی زبان میں صدر اسلامی مرکز کے دعوتی پمفلٹ حسب ذیل پتے پر دستیاب ہیں: Chaus Publication 1414/1A, Trio Chambers Beside Renuka Swarup High School, Sandashiv Peth, Pune- 411030 Ph: (020) 24498765, E-Mail: info@chausbooks.com ہندی داں طبقے کے لئے ایک قیمتی تحفہ "پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا جیون"

"سیرت رسول" کا ہندی ترجمہ

یہ کتاب سیرت رسول کا ایک سادہ اور واقعاتی مطالعہ ہے۔ اس کتاب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو تاریخ وار انداز میں، کسی تشریح یا تعبیر کے بغیر، بیان کیا گیا ہے۔ وہ پیغمبر اسلام کی زندگی کی ایک تاریخی تصویر ہے۔ زیر نظر کتاب معلوماتی اسلوب میں سیرت رسول کا ایک تفصیلی تعارف ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 2013 All issues

Printed page