Al-Risala · October 2013 · page

شکایت بے فائدہ

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۳

(سابق یونین منسٹر)، پروفیسر آنند کمار (جواہرلال نہرو یونی ورسٹی،نئی نئی دہلی)۔ سی پی ایس کی طرف سے یہاں تمام حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

13۔ گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) کی طرف سے یروشلم اور مسجد اقصٰی (فلسطین) میں آنے والے غیر مسلم زائرین تک، نیز مسجد کے باہر کے دوسرے ٹورسٹ مقامات اور ہوٹل وغیرہ پر آنے والے زائرین تک، اسی طرح فلسطین کے دوسرے شہروں ــ بیت لحم (Bethlehem)، الناصره (Nazareth)، الخلیل (Hebron) میں آنے والے زائرین تک انگریزی کتاب (What Is Islam) اور قرآن کا ترجمہ بڑی تعداد میں مقامی مسلم نو جوانوں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گڈ ورڈ بکس کی طرف سے مذکورہ دعوتی لٹریچر فلسطین کے ڈمستقبل پریس (رملہ) سے چھپوا کر زائرین کے درمیان تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح استنبول (ترکی) کی تاریخی مساجد ــ سلطان احمد (Blue Mosque)، رستم پاشا (Rustem Pasha Mosque) میں آنے والے زائرین تک مسجد کی انتظامیہ کے ذریعے گڈ ورڈ بکس کی طرف سے قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر پہنچایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ صرف مسجد سلطان احمد میں روزانہ آنے والے غیر ملکی ٹورسٹس کی تعداد تقریباً دس ہزار ہوتی ہے۔ 14۔ حیدر آباد (انڈیا) کی ٹیم کے ممبران، مسٹر اعجاز عادل اور اُن کے دوسرے ساتھیوں نے تلگو زبان میں صدر اسلامی مرکز کا ترجمہ قرآن چھاپ کر شائع کر دیا ہے۔ یہ ترجمہ تلگو زبان کے مشہور مترجم مسٹر محمد عزیز الرحمن حیدر آبادی نے کیا ہے۔

15۔ ہمارے ساتھی، خاص طور پر مسٹر محبوب، بمبئی میں وہاں کی فلم انڈسٹری کے لوگوں سے مل کر مسلسل طور پر اُن کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر پہنچارہے ہیں۔ اسی طرح امریکا میں مقیم ہمارے ساتھی وہاں کے مختلف طبقوں کے درمیان دعوت کا کام کر رہے ہیں۔ یہ لوگ کس طرح ہر جگہ قرآن کا انگریزی ترجمہ پہنچارہے ہیں، حال میں اُس کی ایک مثال سامنے آئی۔ وہ یہ کہ امریکا کی مشہور فلمی دنیا ہالی ووڈ کے اسٹار مسٹر رسل برانڈ (Russel Brand) کے ہاتھ میں ہمارے یہاں کا چھپا ہوا ترجمہ قرآن دیکھا گیا۔ ملاحظہ ہو:

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=458270127596790&set= a.161532850603854.36854.161530600604079&type=1&theater رَسُل برانڈ نے اس سلسلے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے یہ الفاظ لکھے ہیں: "I've read some of the Quran and nothing in it has compelled me to do violence." (www.russellbrand.tv/2013/05/woolwich)

16۔ کشمیر کے مختلف مقامات پر الرسالہ کے ممبران وہاں کے مختلف طبقوں تک بڑے پیمانے پر دعوتی لٹریچر پہنچارہے ہیں۔ اس میں دوسرے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے علاوہ، سرکاری عہدے داران اور فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ اِن لوگوں تک خاص طور پر ’’صبحِ کشمیر‘‘ (Dawn Over Kashmir) اور قرآن کا انگریزی ترجمہ پہنچایا جا رہا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 2013 All issues

Printed page