القرآن مشن، کشمیر
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۳
اس معاملے کی ایک تاریخی مثال یہ ہے کہ 1950 کے بعد مصر اور مغربی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھی، یہاں تک کہ اُس وقت کے مصری صدر جمال عبد الناصر کے ذہن میں انتہا پسندانہ خیالات آنے لگے، چناں چہ انہوں نے یہ نا عاقبت اندیشانہ اقدام کیا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے مصر میں مقرر کیے ہوئے پیس کیپنگ فورس (peace-keeping forse) کے دستے کو واپس کر دیا۔ پیس کیپنگ فورس کی حیثیت اُس وقت فریقین کے درمیان بفر (buffer) کی تھی۔ اس کو واپس بھیجنا بفر کو ختم کرنے کے ہم معنی تھا۔
اس کے بعد 29 اکتوبر 1956 کو جمال عبدالناصر نے تالیوں کی گونج کے درمیان اعلان کیا کہ آج ہم نے نہر سویز (Suez Canal) کو نیشنلائز کر لیا ہے۔ یہ اعلان بین الاقوامی اصول کے سرتاسر خلاف تھا۔ فطری طور پر فریق ثانی کے درمیان اس کا سخت رد عمل ہوا۔ اس کے بعد حالات بہت خراب ہو گئے، یہاں تک کہ جون 1967 کی 6 روزہ جنگ پیش آئی، جس کے بعد مصر اور فلسطین کا بڑا حصہ اسرائیل کے قبضے میں چلا گیا۔
القرآن مشن، کشمیر
کشمیر میں موجود دعوتی مواقع کو استعمال کرنے کے لیے ایک منظم دعوتی مہم چلائی جا رہی ہے۔ جو حضرات اس پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ حسب ذیل پتے پر رابطہ کریں: Al-Quran Mission, Kashmir Email: kwc.beerwah@gmail.com, Mob. 9419488008 دعوتی مقصد کے لیے مشرقی یوپی، خاص طور پر لکھنؤ اور اطراف کے قارئین، حسب ذیل پتے پر رابطہ قائم کریں: Hafiz Mohammad Salman Noori Madrasa S. Umar Farooq, Rustam Nagar, Chawk, Lucknow-226 003 Mob. +91-9839801027, E-mail: msuflko@gmail.com
‹ Previous page Next page › Contents of November 2013 All issues