کسی کی انا کو مت چھیڑیے
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۳
یرحمہم اللہ، ان کا مقام ہو، وہ تو خیر اپنی جگہ تنسیخ ہر سماج میں ایسے افراد موجود ہوتے ہیں جن کے اندر روح متجسس (spirit of inquiry) پائی جاتی ہے، جو افکار کے جنگل میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سچائی کیا ہے۔ دعوت کا عمل ابتداء عمومی انداز میں شروع ہوتا ہے، لیکن اس عمل کا مقصد تجسس افراد کو دریافت کرنا ہے۔ جب داعی کو ایسے افراد مل جائیں تو اس کو چاہئے کہ وہ ایسے افراد پر اپنی ساری طاقت خرچ کرے۔
اس معاملے میں داعی کا مزاج چیونٹی جیسا مزاج ہوتا ہے۔ چیونٹی جب کسی ڈھیر کو پاتی ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتی کہ وہاں دوسری کیا کیا چیزیں موجود ہیں۔ وہ صرف شکر (sugar) کے دانوں کو دیکھتی ہے اور اپنی پوری توجہ شکر کے انھیں دانوں پر لگا دیتی ہے۔ یہی داعی کا طریقہ ہے۔ داعی کو چاہئے کہ وہ اسی چیونٹی کلچر کو اختیار کرے۔
اجتماعی حالات خواہ کتنے ہی زیادہ بگڑے ہوئے ہوں، لیکن ہر سماج میں متلاشی حق افراد ضرور موجود ہوتے ہیں۔ ایسے ہی افراد داعی کا اصل سرمایہ ہیں۔ یہ افراد تعلیم یافتہ بھی ہو سکتے ہیں اور غیر تعلیم یافتہ بھی۔ وہ سند اور ڈگری رکھنے والے بھی ہو سکتے ہیں اور سند اور ڈگری نہ رکھنے والے بھی۔ مذکورہ خط اس معاملے کی ایک اچھی مثال ہے۔
____ کر سکتے ہیں، بلکہ اس کا جواب دیا صدر اسلامی مرکز کے آڈیو اور ویڈیو لیکچرز کے لیے حسب ذیل ویب لنکس ملاحظہ ہوں: اردُو
‹ Previous page Next page › Contents of November 2013 All issues