کسی کی انا کو مت چھیڑیے
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۳
8- الرساله کے متواتر مطالعہ سے اپنے اندر کی جھجھک بھی دور ہو جاتی ہے۔ کسی مسئلہ پر چند صاحبان کے درمیان خود بھی کچھ بولنے کی ہمت پیدا ہو جاتی ہے۔
9- الرساله کے پڑھنے والوں کے اندر سنجیدگی پیدا ہو جاتی ہے۔
10- الرساله پڑھنے والے حضرات لایعنی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں اور اپنے آپ خاموشی سے غور و فکر میں مشغول ہوتے ہیں الرساله کا مشن ہی یہ ہے کہ ہر مسلمان آخرت پسند بنے۔ 11- الرساله کے لگاتار پڑھنے سے سب سے بڑا فائدہ قرآن و حدیث کی تفسیر پڑھنے سے ملتا ہے۔ گو یا الرساله کے مطالعہ سے ہم تفسیر کا مطالعہ بھی جاری رکھے ہوتے ہیں۔ 12- الرساله کے مسلسل مطالعہ کے ذریعہ ہمارے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالوں کے جوابات بھی ملتے رہتے ہیں۔
13- الرساله کے مسلسل مطالعہ سے اپنی اردو کے ساتھ انگریزی بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ جن الفاظ کے معنی ہم ڈکشنری میں نہیں دیکھ سکتے، وہ الرساله میں مل جاتے ہیں۔ 14- ڈگری یافتہ حضرات کے لئے صرف ڈگری کافی نہیں ہوتی، ان کو چاہئے کہ وہ کسی عالم دین کے لٹریچر کا مطالعہ کریں۔ مطالعہ کے لئے مولانا صاحب کا لٹریچر بہترین لٹریچر ہے۔ ساتھ میں الرساله کا بھی مطالعہ جاری رکھیں۔
آخر میں مولانا صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے الرساله کے ذریعے اور اپنی تصانیف اور لٹریچر سے ہم کو ایک اچھا مسلمان اور ہندستان کے لئے ایک اچھا شہری بننے میں بہت مدد دی ہے۔ (سر فراز الدین، ٹیلر ماسٹر، بنگلور)
جواب
یہ تحریر اس بات کی ایک اچھی مثال ہے کہ دعوت کا نشانہ عمل متلاشی افراد (individual seekers) ہیں، نہ کہ بھیڑ ایکٹوزم (crowd activism)، یعنی متلاشی افراد کو لے کر اُن پر محنت کرنا، نہ کہ بھیڑ اکٹھا کر کے اُن کے سامنے تقریریں کرنا۔
‹ Previous page Next page › Contents of November 2013 All issues