Al-Risala · February 2013 · page

خبر نامه اسلامی مرکز - 220

الرسالہ، فروری ۲۰۱۳

خبر نامه اسلامی مرکز - 220

1۔ نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں 2 اکتوبر 2012 کو وینو آئی سنٹر (Venu Eye Centre) کی طرف سے آنکھوں کی صحت کے موضوع پر ایک آل انڈیا پروگرام ہوا۔ یہاں طلبا کے علاوہ، آنکھ کے مشہور ماہرین موجود تھے۔ سی پی ایس کی دعوہ فیلڈ ٹیم (DFT) کے کچھ ممبران نے اس میں شرکت کی اور حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔ واضح ہو کہ انڈیا اور انڈیا سے باہر کے تمام ممبران دعوتی میٹریل بطور خود خرید کر لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ 2۔ فرینکفرٹ (جرمنی) میں 14-10 اکتوبر 2012 کے دوران ایک انٹرنیشنل بک فیر ہوا۔ گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اس میں شرکت کی۔ دوسری کتابوں کے علاوہ، جرمن زبان میں بھی اس موقع پر دو کتابیں تیار کی گئی تھیں—اسلام کیا ہے (Was Bedeutet Islam) اور قرآن کا پاکٹ سائز ترجمہ (Der Koran)۔ اس ترجمے میں صدر اسلامی مرکز کا انٹروڈکشن شامل تھا۔ لوگوں نے اس کو شوق سے لیا اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ چند تاثرات حسب ذیل ہیں: “I lived in Dubai for 15 years, but I never saw Quran there.”

“I was impressed by the peaceful meaning of Jihad in the Introduction of the Quran. It is better to read this original sources, rather than knowing from the media”. 3۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف امریکا میں ایک متنازع فلم بنی جس کے بعد برمنگھم کے مسلمانوں نے ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مقامی مسلمانوں نے یہ طے کیا کہ وہ متنازع فلم ’’انوسنس آف مسلمس“ کے خلاف احتجاج کریں گے۔ شمشاد محمد خان صاحب (IPCI) نے کہا کہ احتجاج کا کئی فائدہ نہیں۔ اگر کچھ کرنا ہے تو آپ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات پر مشتمل ایک پمفلٹ تیار کر کے اس کو لوگوں کے درمیان تقسیم کریں۔ مقامی لوگوں نے اس رائے کو پسند کیا۔ چناں چہ برطانیہ میں 5 لاکھ پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ برطانیہ کے مقامی لوگوں نے اس کو شوق سے لیا اور اس طریقے کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

4۔ سہارن پور (یوپی) میں 13 اکتوبر 2012 کو کوئی پروگرام ہوئے — وید مندر میں آر یہ ست سنگ کا پروگرام، جس میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی ہندو سوامی اور تعلیم یافتہ حضرات نے شرکت کی۔ ہوٹل ’’ساگر‘‘ میں شادی کی تقریب، سرسید کایوم پیدائش۔ ان تمام موقعوں پر لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ نیز سہیل جویلرس کے شوروم میں قرآن اور دعوتی میٹریل رکھا گیا، تاکہ وہ شوروم میں آنے والے لوگوں کو دیا جا سکے۔ اسی طرح حلیمہ اسکول اور ڈفنس کالونی میں سہارن پور کے ساتھیوں کی طرف سے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی بروشر دئے گئے۔ 5۔ نیشنل میڈیکل کالج (سہارن پور) کی طرف سے روزنامہ راشٹریہ سہارا، اردو میں 17 اکتوبر 2012 کو کالج کی سرگرمیوں پر مشتمل اخبار کے ایک پورے صفحہ (12) پر مشتمل اشتہار دیا گیا۔ اشتہار کے آخر میں کالج کے انتظامیہ کی طرف سے ایک نوٹ حسب ذیل الفاظ میں شامل کیا گیا تھا — 25 اکتوبر 2012 تک دعوتی کام کرنے

‹ Previous page Next page › Contents of February 2013 All issues

Printed page