خبر نامه اسلامی مرکز - 220
الرسالہ، فروری ۲۰۱۳
مولانا وحید الدین خاں کا لٹریچر دیش میں سچ مچ شانتی پھیلا دیاہے- انھوں نے شکریہ کے ساتھ لٹریچر کا تحفہ قبول کیا۔ 12- پنجاب یونی ورسٹی (بھٹنڈا) میں 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2012 کے درمیان ایک بک فیسٹ (Book Fest) ہوا۔ اس میں سی پی ایس دعوہ فیلڈ ٹیم (DFT) کے ممبر مسٹر جنید الاسلام نے دعوتی لٹریچر پر مشتمل ایک بک اسٹال لگایا۔ یہاں سے بڑے پیمانے پر دعوتی کام ہوا اور لوگوں نے بہت شوق سے قرآن کا ترجمہ حاصل کیا۔ 13- پیس ہال (سہارن پور) میں 28 اکتوبر 2012 کواتر اکھنڈ اور ہریانہ کے حلقہ الرسالہ کے قارئین کا ایک اجتماع ہوا۔ اس اجتماع میں قارئین الرسالہ کے علاوہ، تعلیم یافتہ، ہندو حضرات نے شرکت کی۔ مثلاً سوامی پریم وکرم، سوامی امر پال، وغیرہ۔ اس موقع پر سوامی امر پال نے اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کیا۔ انھوں نے ایک بات یہ کہی کہ اب میں آریہ سماج کا منچ چھوڑ رہا ہے۔ اب میں مولانا وحید الدین خاں کے لٹریچر کا از حین (مطالعہ) کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ، آج ہوٹل رائل ریزیڈنسی میں نکاح کی ایک تقریب تھی۔ یہاں لوگوں کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی بروشر دیا گیا۔ خاص طور پر شادی شدہ جوڑے کو خاندانی زندگی اور عورت معمار انسانیت کا ایک ایک نسخہ دیا گیا۔ 14- شارجہ (عرب امارات) میں 7-7 نومبر 2012 کو ایک انٹر نیشنل بک فیر ہوا۔ اس کے بعد 17-20 اکتوبر 2012 کو استانبول (ترکی) میں ایک انٹر نیشنل بک فیر ہوا۔ گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے ان دونوں بک فیر میں شرکت کی۔ اس دوران ایک ترک پبلشر سے تذکیر القرآن اور صدر اسلامی مرکز کی دوسری کتابوں کے ترکی ترجمہ اور اشاعت کی بات ہوئی۔ نیز ترکی کے بڑے ہوٹلوں میں قرآن کا انگریزی ترجمہ رکھوانے کا پروگرام طے کیا گیا۔ 15- تھرووانتھ پورم (کیرلا) کے کناٹکنو پیلیس کیمپس میں 30 اکتوبر سے 5 نومبر 2012 کے درمیان ایک بک فیر ہوا۔ اس بک فیر میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ اسٹال کا انتظام مسٹر ممتاز نے سنبھالا۔ 16- یکم نومبر 2012 کو پھلواری گارڈن (سہارن پور) میں ٹیم کی طرف سے لوگوں کو دعوتی میٹریل دیا گیا۔ 17- لکھنؤ کے سینٹینیل کالج (قیصر باغ) میں 2 نومبر سے 11 نومبر 2012 کے درمیان ایک بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ یہ اسٹال بہت کامیاب رہا۔ اسٹال کا انتظام مسٹر محمد فرقان نے سنبھالا۔ 18- پونہ (مہاراشٹر) کے گنیش کلا کریڈا منچ میں 7 نومبر سے 11 نومبر 2012 کے درمیان ایک بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے اپنا اسٹال لگایا۔ اسٹال کا انتظام مسٹر محمد فرقان نے سنبھالا۔ 19- علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی میں 12-11 نومبر 2012 کو کئی پروگرام ہوئے— شعبہ دینیات کی دعوت پر اقرا اکیڈمی، آزاد پبلک اسکول، نیز ابن سینا اکیڈمی کے پروگراموں میں سہارن پور ٹیم ممبران نے شرکت کی اور وہاں انٹریکشن کے دوران لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیا۔ اسی طرح ٹیم کے ممبران نے ڈاکٹر وسیم رانا کی دعوت پر بلند شہر کا سفر کیا۔ اس موقع پر دوسرے پروگراموں کے علاوہ، ڈاکٹر رانا کے تحت چلائے جارہے انگلش میڈیم اسکول میں ایک پروگرام ہوا۔ اس موقع پر مقامی حضرات اور طلبا کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 2013 All issues