Al-Risala · February 2013 · page

خبر نامه اسلامی مرکز - 220

الرسالہ، فروری ۲۰۱۳

انفارم کردیں گے۔ آپ وہاں آئیں اور لوگوں کو قرآن کا پیغام پہنچائیں۔ اس میں آپ کو ہمارا پورا تعاون حاصل رہے گا۔ 33۔ نئی دہلی کے نہرو پارک (چانکیہ پوری) میں 23 دسمبر 2012 کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام مشہور میوزیشن پنڈت روی شنکر (وفات: 11 دسمبر 2012) کے لیے ٹری بیوٹ (tribute) کے طور پر کیا گیا۔ اس میں مختلف سیاسی، سماجی اور ثقافتی شعبوں سے وابستہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی ایس کی دعوہ فیلڈ ٹیم (DFT) کی طرف سے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

34۔ حیدر آباد (انڈیا) کے نکلیس روڈ پر 25-14 دسمبر 2012 کے درمیان ایک بک فیر ہوا۔ گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اس میں شرکت کی۔ بک اسٹال کا انتظام مسٹر محمد احمد خان نے سنبھالا۔ 35۔ کرسمس (25 دسمبر 2012) کے موقع پر سہارن پور ٹیم کے ممبران نے وہاں کے مختلف مقامی چرچ میں جاکر لوگوں سے انٹریکشن کیا اور حاضرین اور چرچ کے فادر کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا جس کو انھوں نے شوق سے لیا۔ سینٹ تھامس چرچ کے فادر مسٹر دانیال نے کہا کہ میں چرچ میں قرآن کا یہ ترجمہ بھی پڑھ کر لوگوں کو سناتا ہوں۔ 36۔ دہرادون (اتراکھنڈ) میں 26 دسمبر 2012 کو ایچ آرڈی منسٹری (نئی دہلی) کی طرف سے یوپی اور اتراکھنڈ کے ووکیشنل کالج کے ذمے داروں کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس کی دعوت پر سہارن پور ٹیم کے ممبران نے اس میں شرکت کی اور حاضرین کو بڑے پیمانے پر واٹ از اسلام (What is Islam) اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔ لوگوں نے شوق سے لیا اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ مثلاً مسٹر اندر جے ایس آسوال (ڈائریکٹر جن سکھچا سنستھان، دہرادون) نے کہا کہ آج میری زندگی کی تلاش کا جواب مل گیا۔ میں بچپن سے قرآن کو تلاش کر رہا تھا۔ اسی طرح مسٹر سنتوش کمار آریہ (منظفر نگر) نے کہا کہ قر آن پا کر آج میرا جیون ایشور رخی (God-oriented) ہو گیا۔ 37۔ عمان (اردن) کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سنٹر (The Royal Islamic Strategic Studies Centre) کی طرف سے 200 صفحات پر مشتمل ایک حسب ذیل کتاب شائع ہوئی ہے:

The Muslim 500: The World’s 500 Most Influencial Muslims-2012 کتاب میں اسکالرس کی کیٹیگری میں صدرِ اسلامی مرکز کا نام حسب ذیل الفاظ میں شامل کیا گیا ہے: Wahiduddin Khan is an Islamic scholar who strongly advocates peace, interfaith, and coexistence. He is the author of over 200 books including a translation and commentary of the Qur’an into simple English. He is also the co-founder,along with his son, Dr. Saniyasnain Khan, of the popular publisher of children’s book ‘Goodword.’ (page 111)

38۔ دہلی سے انڈیا اور انڈیا کے باہر (امریکہ) کے لیے صدرِ اسلامی مرکز کے ٹیلی فون خطاب کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ خطابات سی پی ایس کے ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ نیز نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا میں صدر اسلامی مرکز کے مضامین برابر شائع ہورہے ہیں۔ یہ مضامین سی پی ایس کے ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 2013 All issues

Printed page