خبر نامه اسلامی مرکز - 220
الرسالہ، فروری ۲۰۱۳
نے کہا کہ میں بھی خدا کی اس کتاب کا انسانوں تک پہنچانے کے پوتر (مقدس) کام میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔ 26۔ رڑکی (اتراکھنڈ) کے سنٹرم (HTL) میں 8 دسمبر 2012 کو ایک ثقافتی پروگرام ہوا۔ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جن لوگوں کو قرآن کو ترجمہ دیا گیا، اُن میں سے ایک ڈاکٹر جے پی نائر تھے۔ اُن کی مسلم بیوی نے کہا کہ اب ہم خود بھی قرآن کا مطالعہ کریں گے اور مسٹر نائر کی فیملی کے لوگوں تک قرآن کا پیغام پہنچائیں گے۔ قرآن نے ہمارے لیے دعوت کے کام کو بہت آسان بنا دیا ہے۔
27۔ کوچی (کیرلا) کے ارناکلاتھپن گراؤنڈ میں یکم دسمبر سے 10 دسمبر 2012 کے درمیان ایک بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے حصہ لیا۔ اسٹال کا انتظام مسٹر ممتاز نے سنبھالا۔ 28۔ حیدرآباد کے گلوبل پیس آڈیٹوریم میں 17-21 دسمبر 2012 کو حسب ذیل موضوع پر ایک پروگرام ہوا: Ist World Parliament on Spirituality اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے دہلی سے انگریزی زبان میں موضوع پر ایک اسپیچ دی۔ اس کے علاوہ، کانفرنس کے لیے ایک پیپر (Global Spirituality Awakening) روانہ کیا گیا، جو کانفرنس کے شرکا کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ یہ دونوں چیزیں سی پی ایس کے ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
29۔ تاج ہوٹل (سہارن پور) میں 21 دسمبر 2012 کو ہندستان ٹائمس کے طرف سے ایک پروگرام ہوا۔ پروگرام میں مقامی انڈسٹریلسٹس اور ایجو کیشنلسٹس کے علاوہ، اعلیٰ سرکاری نمائندے موجود تھے۔ اس کی دعوت پر ٹِیم کے ممبران نے پروگرام میں شرکت کی اور بڑے پیمانے پر حاضرین کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی پمفلٹس دئے۔ لوگوں نے اس کو شوق سے لیا۔ تاج ہوٹل کی لائبریری میں الرسالہ مطبوعات کا ایک سیٹ بھی رکھا گیا۔ 30۔ بنگلور کے پیلیس گراؤنڈس، ہمکری سرکل (گائتری وہار) میں 23-14 دسمبر 2012 کے درمیان ایک بک فیر ہوا۔ اس میں بنگلور کے دعوہ سنٹر کے ممبران نے ایک بک اسٹال لگایا۔ یہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر حاصل کیا۔
31۔ نئی دہلی کے رام لیلا گراؤنڈ میں 14-23 دسمبر 2012 کے دوران ایک نیشنل بک فیر ہوا۔ اس میں سی پی ایس دعوہ فیلڈ ٹیم (DFT) کے ممبر مسٹر جنید الاسلام نے اپنے ذاتی انتظام کے تحت ایک بک اسٹال لگایا۔ یہاں سے کافی لوگوں نے دعوتی لٹریچر اور قرآن کا ترجمہ حاصل کیا۔ دعوتی اعتبار سے یہ اسٹال بہت کامیاب ثابت ہوا۔ 32۔ نئی دہلی کے ایک پلے گروپ (Pierrot's Troupe) کی طرف سے 16 دسمبر 2012 کی شام کو شری رام سنٹر (نئی دہلی) کے آڈیٹوریم میں ایک پلے شو (لال قلعے کا آخری مشاعرہ) ہوا۔ دعوہ فیلڈ ٹیم کے ممبران نے یہاں حاضرین کے علاوہ، گروپ ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید عالم اور ان کے ساتھیوں خاص طور پر مسٹر ٹام آلٹر (Tom Alter) سے ملاقات کی اور ان کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔ گروپ کے ذمے داروں نے کہا کہ ہم کو تعجب ہے کہ آپ نے اس موقع کو اتنے اعلیٰ مقصد کے لیے استعمال کیا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ جب کہیں ہمارا پلے ہوگا، ہم آپ کو
‹ Previous page Next page › Contents of February 2013 All issues