Al-Risala · April 2014 · page 56

But where does Allah get all these powers from?

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۴، صفحہ ۵۶

نوجوانوں نے بھی قرآن ڈسٹری بیوشن میں بھر پور حصہ لیا:

13 - نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (انیکس) میں 24 جنوری 2014 کی شام کو ایک خصوصی پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام عرب عالم اور محقق عبد الحق الترکمانی کی دہلی آمد کی مناسبت سے رکھا گیا تھا۔ عبد الحق الترکمانی صدر اسلامی مرکز کی عربی مطبوعات، مثلاً التذكير القويم في تفسير القرآن الحكيم اور خطافي التفسير، وغیرہ کو ایڈٹ کر کے دوبارہ شائع کر رہے ہیں۔ انھوں نے دہلی کا سفر صرف صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے کیا تھا۔ اس سلسلے میں مختلف اوقات میں وہ تین دن تک صدر اسلامی مرکز سے ان کی زندگی اور مشن کے متعلق انٹرویو لیتے رہے۔ 24 جنوری 2014 کی شام کے پروگرام میں عبد الحق الترکمانی نے اس سفر سے متعلق مختصر وضاحت کی۔ اس موقع پر سی پی ایس کے ممبران نے اپنے تاثرات بتائے اور مولانا محمد ذکوان ندوی نے عربی زبان میں ایک تقریر کی۔ آخر میں صدر اسلامی مرکز نے انگریزی زبان میں اپنے مشن کا مختصر تعارف پیش کیا۔ عبد الحق الترکمانی عربی کے علاوہ، انگریزی اور سویڈش زبان سے بھی واقف ہیں۔ اس پروگرام میں ساؤتھ انڈیا سے بھی ہمارے دو ساتھی۔ مولانا فیاض الدین عمری (کرناٹک) اور مولانا اقبال احمد عمری (تمل ناڈو) شریک تھے۔

14 - مختلف قسم کے دعوتی تجربات و تاثرات کا ایک حصہ ذیل میں نقل کیا جاتا ہے:

‹ Previous page Next page › Contents of April 2014 All issues

Printed page