Al-Risala · April 2014 · page 55

But where does Allah get all these powers from?

الرسالہ، اپریل ۲۰۱۴، صفحہ ۵۵

ڈسکشن ہوا۔ اس پروگرام میں سی پی ایس کے نمائندہ مسٹر ابوالحکم محمد دانیال کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ یہ ایک ٹاک شو تھا۔ اس شو میں ملک وبیرونِ ملک سے چار لوگ شریک تھے۔ انٹرویو کے دوران مسٹر دانیال نے اسلام میں امن کی اہمیت کے متعلق تفصیلی وضاحت کی۔ اس موقع پر پروگرام کے خصوصی مہمانوں کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 8۔ منسٹری آف ایجوکیشن افغانستان کی طرف سے کابل میں 17 دسمبر 2013 کو ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ یہ کانفرنس ایجوکیشن (Importance of Education) کے موضوع پر تھی۔ اس کی دعوت پر ڈاکٹر فریدہ خانم نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک پیپر پیش کیا۔ افغانستان میں بھی دوسرے مقامات کی طرح قارئین الرسالہ کا ایک حلقہ موجود ہے۔ یہاں ان لوگوں سے بھی ملاقات ہوئی۔ یہ لوگ الرسالہ مطبوعات خاص طور پر ”تذکیر القرآن‘ کا پشتو زبان میں ترجمہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کانفرنس کے شرکا کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 9۔ انڈیا اور انڈیا سے باہر کے مختلف مقامات پر ہمارے ساتھی بڑے پیمانے پر قرآن اور دعوتی لٹریچر کی اشاعت کا کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سہارن پور (یوپی) میں بھی کافی دعوتی کام ہو رہا ہے۔ یہاں بھی ہمارے ساتھی ڈاکٹر محمد اسلم خاں کی سرپرستی میں مختلف مقامات اجتماعات اور تقریبات کے موقعوں پر قرآن اور دعوتی لٹریچر کی اشاعت کر رہے ہیں۔ مثلاً 25 دسمبر 2013 کو کرسمس کے موقع پر وہاں کے چرچ میں جا کر قرآن کا ترجمہ دیا گیا۔ اسی طرح 28 دسمبر 2013 کو سہارن پور کے ڈسٹرکٹ پولوشن آفیسر مسٹر راجیسوری واستو کو قرآن کا ترجمہ دیا گیا۔ مسٹر راجیو نے سورہ الرحمن کا ترجمہ پڑھنے کے بعد کہا کہ اس کو پڑھنے کے بعد کوئی بھی انسان اپنے پروردگار کا ناشکر گزار نہیں بن سکتا۔ 10۔ نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر کے آڈیٹوریم میں 5 جنوری 2014 کو سیرت النبی کے موضوع پر ایک کانفرنس ہوئی۔ یہ پروگرام ادارہ عاشقان رسول (نئی دہلی) کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے ممبران کے ساتھ اس میں شرکت کی اور موضوع پر آدھ گھنٹے کی ایک تقریر کی۔ اس موقعے پرسی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو قرآن کے تراجم اور دعوتی پمفلٹس دئے گئے۔

11۔ مالے گاؤں (مہاراشٹر) میں 12-3 جنوری 2014 کے دوران ایک انٹرنیشنل بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ یہ بک فیر دعوتی اعتبار سے بہت کامیاب رہا۔ اسٹال کا انتظام مسٹر احمد خان نے سنبھالا۔ الرسالہ سے وابستہ مقامی ٹیم کے ممبران نے اس موقع پر اپنا بھر پور تعاون دیا۔ 12۔ ہمارے کچھ ساتھیوں، مسٹر شاہد علی اور مسٹر عصمت، وغیرہ نے 15 جنوری 2014 کو اجمیر کی درگاہ میں جاکر وہاں کے ذمہ داروں اور زائرین کو قرآن کا ترجمہ دیا۔ اس کو انھوں نے بخوشی قبول کیا۔ 13۔ جے پور لٹریچر فیسٹول (21-17 جنوری 2014) کے موقع پر ہمارے ساتھیوں نے انڈیا کے مختلف مقامات سے آکر فیستیول میں لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیا۔ یہاں تقریباً پانچ ہزار لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ فیستیول میں جے پور کے مقامی ممبران الرسالہ نے اپنا بھر پور تعاون دیا۔ اس لٹریچر فیسٹول میںبعض ہندو

‹ Previous page Next page › Contents of April 2014 All issues

Printed page