Al-Risala · May 2014 · page

کے تعلق سے سمجھا جاتا

الرسالہ، مئی ۲۰۱۴

اوپر ڈال کر ان کی سزا کا مطالبہ کرنا۔

کے تعلق سے سمجھا جاتا

اس اعتبار سے دیکھئے تو موجودہ زمانے کے مسلمانوں کی روش قرآن کی تعلیم کے عین خلاف ہے۔ مسلمان یہ کر رہے ہیں کہ جب بھی کوئی شخص اُن کے خیال کے مطابق، تقریر یا تحریر کے ذریعے ’’اہانتِ رسول‘‘ کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ فوراً مشتعل ہو کر اس کے خلاف جلوس نکالتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ــــ اُن تمام لوگوں کی گردن مار دو جو پیغمبر کی توہین کرتے ہیں: Behead all those who insult the Prophet. جو لوگ اِس قسم کے اشتعال انگیز جلوس نکالتے ہیں اور مفروضہ ’’مرتکبینِ اہانت‘‘ کے قتل کا مطالبہ کرتے ہیں، وہ خود سب سے بڑی اہانت کا ارتکاب کرتے رہے ہیں۔ اُن کی اِن متشددانہ کارروائیوں کا یہ سنگین نتیجہ ہوا ہے کہ آج کا انسان یہ یقین کرنے لگا ہے کہ اسلام تہذیب سے پہلے کا دین ہے۔ اسلام انسان کی آزادانہ سوچ پر پابندی لگاتا ہے، اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو فکری جرم (thought-crime) میں یقین رکھتا ہے، اسلام تشدد کا مذہب ہے، وغیرہ ــــ موجودہ زمانے میں اسلام کی اِس منفی تصویر (negative image) کے ذمہ دار تمام تر خود مسلمان ہیں، اور اِس طرح اسلام کی تصویر بگاڑنا بلاشبہ تمام جرائم میں سب سے بڑے جرم کی حیثیت رکھتا ہے۔ (2012) ہندی داں طبقے کے لئے ایک قیمتی تحفہ "پیغمبرِ اسلام حضرت محمدؐ کا جیون"

"سیرتِ رسول" کا ہندی ترجمہ

یہ کتاب سیرتِ رسول کا ایک سادہ اور واقعاتی مطالعہ ہے۔ اس کتاب میں پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو تاریخ وار انداز میں، کسی تشریح یا تعبیر کے بغیر، بیان کیا گیا ہے۔ وہ پیغمبرِ اسلام کی زندگی کی ایک تاریخی تصویر ہے۔ زیرِ نظر کتاب معلوماتی اسلوب میں سیرتِ رسول کا ایک تفصیلی تعارف ہے۔

पैग़म्बरे इस्लाम हज़रत मुहम्मद का जीवन मौलाना वहीदुद्दीन खाँ

‹ Previous page Next page › Contents of May 2014 All issues

Printed page