Al-Risala · July 2014 · page

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۴

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۴

Date of Posting 10th and 11th of advance month Published on the 1st of every month اًء اوروم اسہاد دین دورِ حاضر کی نسبت سے اسلام کو سمجھنے کے لیے ایک جامع کتاب از: مولانا وحید الدین خاں اظہارتین عصری اسلوب میں اسلام کا تعلیمی و تدریسی مطالعہ دور حاضر اپنی حقیقت کے اعتبار سے، دورِ اسلام ہے۔ دورِ حاضر کی علمی ترقیوں نے اسلام کی عالمی اہمیت کو از سرِ نو واضح کیا ہے۔ سائنس اسلام کا علم کلام ہے۔

دورِ جدید کو ایک آئیڈیالوجی کی ضرورت ہے۔ اسلام اسی آئیڈیالوجی کا دوسرا نام ہے۔ روحِ عصر سب سے زیادہ جس ؂ چیز کی طالب ہے، وہ بلا شبہہ دین اسلام ہے۔ اسلام دنیا اور آخرت کی سعادتوں کے لیے ایک مستند گائڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام اپنے نظریے کے اعتبار سے، مبنی بر توحید دین ہے اور اپنے طریق کار کے اعتبار سے، مبنی بر امن دین — عصری اسلوب میں اسلام کے ان تمام پہلوؤں کو جاننے کے لیے اظہار دین کا مطالعہ کیجیے۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 2014 All issues

Printed page