Al-Risala · July 2014 · page

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۴

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۴

اظہارِ دین

دورِ حاضر کی نسبت سے اسلام کو سمجھنے کے لیے ایک جامع کتاب از : مولاناوحیدالدین خاں دورِ حاضر اپنی حقیقت کے اعتبار سے، دورِ اسلام ہے۔ دورِ حاضر کی علمی ترقیوں نے اسلام کی عالمی اہمیت کو ازسرِ نو واضح کیا ہے۔ سائنس اسلام کا علمِ کلام ہے۔ دورِ جدید کو ایک آئیڈیالوجی کی ضرورت ہے۔ اسلام اسی آئیڈیالوجی کا دوسرا نام ہے۔ روحِ عصر سب سے زیادہ جس چیز کی طالب ہے، وہ بلاشبہہ دینِ اسلام ہے۔ اسلام دنیا اور آخرت کی سعادتوں کے لیے ایک مستند گائیڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام اپنے نظریے کے اعتبار سے، مبنی بر توحید دین ہے اور اپنے طریقِ کار کے اعتبار سے، مبنی بر امن دین — عصری اسلوب میں اسلام کے ان تمام پہلوؤں کو جاننے کے لیے اظہارِ دین کا مطالعہ کیجیے۔ Al-Risala July 2014 • No. 452 • Rs. 20 علم انسان کو انسان بناتا ہے اور علم ہی تمام انسانی ترقیوں کا واحد یقینی ذریعہ ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 2014 All issues

Printed page