Al-Risala · July 2014 · page 45

اپنے آپ پر نظر ثانی

الرسالہ، جولائی ۲۰۱۴، صفحہ ۴۵

خبرنامہ اسلامی مرکز - 227

1- گڈ ورڈ بکس اور سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کے تعاون سے ہندستان اور ہندوستان سے باہر کے ملکوں میں خاص طور پر انگریزی ترجمہ قرآن کے ذریعے دعوتی کام جاری ہے۔ مثلاً جون 2013 سے فلسطین اور اسرائیل کے شہروں ، یروشلم ، بیت لحم، ہیبرون، ناصرہ کے علاوہ دوسری جگہوں پر وہاں کے مقامی اور فلسطینی نوجوان روزانہ کی بنیاد پر دعوتی کام کر رہے ہیں۔ گڈ ورڈ بکس کی طرف سے ، اُن کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی بک لٹ (What is Islam) کی دس دس ہزار کاپیاں بھیجی گئی ہیں۔ یہ نوجوان وہاں آنے والے غیر مسلم زائرین (tourists) تک یہ دعوتی لٹریچر کارانہ طور پر پہنچارہے ہیں۔

2- کیرلا (ملاپورم) میں 9-6 فروری 2014 کے درمیان ”اتحاد شُبان المجاہدین“ کی طرف سے ایک کانفرنس (Mujahid State Conference) ہوئی ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور 6 فروری 2014 کو یہاں خطاب کیا۔ کانفرنس میں بڑے پیمانے پر سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کی طرف سے حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

3- نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 23-15 فروری 2014 کے دوران ایک انٹرنیشنل بک فیر ہوا۔ یہاں گڈ ورڈ بکس نے اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں سے بڑی تعداد میں زائرین (visitors) کو دعوتی لٹریچر اور قرآن کے تراجم دیے گئے۔ 4- مسقط کے عمان ایگزیپیشریشن سنٹر میں 27 فروری سے 8 مارچ 2014 کے دوران ایک انٹرنیشنل بک فیر ہوا۔ اس میں نئی دہلی سے گڈ ورڈ بکس نے شرکت۔ یہاں زائرین کو بڑی تعداد میں دعوتی پمفلٹس دئے گئے۔ 5- بحرین (انٹرنیشنل ایگزیپیشریشن سنٹر) میں 26 مارچ 2014 سے 6 اپریل 2014 کے دوران ایک انٹرنیشنل بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی شرکت کی۔ یہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے قرآن کے تراجم اور اسلامی لٹریچر حاصل کیا۔

6- لندن کے ارل کورٹ (Earl Court) میں 10-8 اپریل 2014 کے درمیان ایک بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے شرکت کی۔ یہ اسٹال دعوتی اعتبار سے بہت کامیاب ثابت ہوا۔ 7- لکھنو (نہرو وائگالین) میں 14-4 اپریل 2014 کے دوران ایک نیشنل بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے شرکت کی۔ بک اسٹال کا انتظام مسٹر محمد احمد خان نے سنبھالا۔ یہاں لکھنو کے مقامی ممبران کے تعاون سے بڑی تعداد میں لوگوں تک الرسالہ مطبوعات اور دعوتی لٹریچر پہنچایا گیا۔ 8- انڈیا ٹی وی (نوئیڈا) کے نمائندہ مسٹر آنند پرکاش پانڈے نے 24 اپریل 2014 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع 2014 کا لوک سبھا الیکشن تھا۔ انٹرویو کے دوران موضوع سے متعلق سوالات کا جواب دیا گیا۔ گفتگو کے دوران ایک بات یہ کہی گئی کہ مسلمانوں کو گیٹیوو ووٹنگ (negative voting) کا

‹ Previous page Next page › Contents of July 2014 All issues

Printed page