کائنات کی توجیہ
الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۴، صفحہ ۱۵
کائنات کی توجیہ
طبیعیات کے جدید مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 14 بلین سال پہلے خلا میں ایک دھما کہ ہوا جس کو بگ بینگ کہا جاتا ہے۔ یہ کائنات کا آغاز تھا۔ مطالعہ مزید بتاتا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک سیکنڈ کے اندر ایک اور واقعہ ہوا جس نے ذروں کو نہایت تیز رفتاری کے ساتھ خلا کی وسعت میں پھیلا دیا۔ اس کے بعد تدریجی طور پر موجودہ کائنات بنی۔
یہ انوکھے واقعات کیسے پیش آئے ۔ اتفاق (accident) جیسے الفاظ اس کی توجیہ نہیں کر سکتے۔ یہ ایک بے حد بامعنی واقعہ تھا اور صرف ایک بامعنی تو جیہ (meaningful explanation) ہی اس واقعے کی تشریح کر سکتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کی دریافتیں انسان کو معرفت الہی کے عین دروازے تک پہنچا چکی ہیں۔ اب صرف اتنا ہی باقی ہے کہ لفظی طور پر اس کا اعتراف کر لیا جائے۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 2014 All issues