گڈ ورڈ بکس (Goodword Books) میں رسالہ مطبوعات کے
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۴
14- الجامعۃ الاسلامیہ (شانتا پورم، کیرلا) کے اساتذہ کی خواہش پر جامعہ کی لائبریری کے لیے سی پی ایس کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ 15 اکتوبر 2013 کو بذریعہ ڈاک روانہ کیا گیا۔ 15- سہارن پور کی مکہ مسجد میں 19 اکتوبر 2013 کو مسٹر عمار خان کے نکاح کے موقع پر حاضرین کو قرآن کا ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا، نیز مکہ مسجد کے لیے صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ بھی پیش کیا گیا۔ 16- عرب امارات میں ہمارے ساتھی مختلف مقامات پر دعوتی کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں 22 اکتوبر 2013 کو دبئی کے مشہور ہوٹل (Novetel) نے گڈ ورڈ بکس سے قرآن کے انگریزی ترجمہ کی کئی سو کاپیاں خریدیں، تاکہ اُن کو ہوٹل کے ہر روم میں مہمانوں کے لیے رکھا جاسکے۔
17- سروودے سماج سمیتی (وردھا، مہاراشٹر) کی طرف سے آگرہ (یوپی) میں 23 اکتوبر 2013 کو ایک آل انڈیا پروگرام ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے یہاں آدھ گھنٹے کی ایک تقریر کی۔ یہ تقریر ہمارے ویب سائٹ (www.archive.org/download/InauguralAddressAt45thSarvodayaSamajSammelan) پر موجود ہے۔ یہاں انڈیا کے مختلف مقامات سے تعلیم یافتہ لوگ آئے تھے۔ ان کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 18- مسٹر محمد احمد (نئی دہلی) اکتوبر 2013 میں تبلیغی جماعت کے ساتھ پٹیالا (پنجاب) گئے۔ سفر کے دوران انھوں نے مقامی طور پر مختلف غیر مسلم حضرات سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انھوں نے محسوس کیا کہ ان حضرات کا مائنڈسی پی ایس (نئی دہلی) کے دعوتی لٹریچر کے ذریعے ایڈریس کیا جاسکتا ہے۔ چناں چہ ان کی درخواست پر سی پی ایس کی طرف سے مسٹر منجیت سنگھ موکھا کو ہندی اور انگریزی کتابوں کا ایک سٹ بذریعہ ڈاک روانہ کیا گیا۔ مسٹر منجیت سنگھ نے اس کو اپنے مقامی ساتھیوں کے درمیان تقسیم کیا۔ لوگوں نے اس کو خوشی کے ساتھ لیا۔ 19- 6-16 نومبر 2013 کے درمیان شارجہ (عرب امارات) میں ایک انٹر نیشنل بک فییر ہوا۔ گڈورڈ بکس نے بھی اس میں حصہ لیا۔ اسٹال کا انتظام نئی دہلی سے مسٹر عدنان خان نے سنبھالا۔ یہ بک فییر ہر اعتبار سے بہت کامیاب رہا۔ 20- سہارن پور کے سی سی آئی ایم کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر وید پرکاش تیاگی کے یہاں 17 نومبر 2013 کی شام کو ایک تقریب تھی۔ اس موقع پر ٹیم کے ممبران نے ملک کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے مہمانوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اڈے سنگھ پنڈیر نے حاضرین سے درخواست کی کہ وہ قرآن کا ضرور مطالعہ کریں۔ 21- قاہرہ (مصر) کے ادارہ تنویر للنشر والإعلام کے ڈائریکٹر عبدالرحمن ابو ذکری نے 16 نومبر 2013 کو صدر اسلامی مرکز سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ گفتگو کا موضوع تھا— اسلام اور سیاست۔ گفتگو کے دوران صدر اسلامی مرکز نے ایک بات یہ کہی کہ اسلام میں سیاسی اقتدار کی حیثیت اضافی (relative) ہے، نہ کہ حقیقی۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق، سیاسی اقتدار ایک امرِ موعود ہے، وہ امر مقصود نہیں (24:55)۔ اس سلسلے میں 17 نومبر 2013 کی شام کوانڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں ڈنر کا ایک پروگرام کیا گیا۔ اس موقع پرسی پی ایس کے ممبران نے مسٹر عبدالرحمن سے دعوتی موضوع پر گفتگو کی۔ آخر میں اُن کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک منتخب سٹ دیا گیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 2014 All issues