Al-Risala · January 2014 · page

گڈ ورڈ بکس (Goodword Books) میں رسالہ مطبوعات کے

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۴

اکیڈمک فورم کی طرف سے اسکلنگ انڈیا (Skilling India) کے موضوع پر ہونے والی ایک انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران تقریباً 200 لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

7۔ اسلامی مرکز میں مختلف مقامات سے دعوتی ٹیم کے ممبران حسب پروگرام دہلی آتے ہیں۔ اس سلسلے میں 20 ستمبر 2013 کو سی پی ایس کلکتہ ٹیم کے ممبران دہلی آئے۔ دہلی میں تین روزہ قیام کے دوران اُن سے دعوتی اور تربیتی موضوعات پر گفتگو ہوئی اور کلکتہ اور بنگال میں زیادہ مؤثر انداز میں دعوتی کام کی منصوبہ بندی کی گئی۔ 8۔ مدھیہ پردیش کے مشہور تاریخی مقام چتر کوٹ میں 25 ستمبر 2013 کو دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحت ایک نیشنل سیمینار ہوا۔ یہ سیمینار سوامی وویکانند کی لائف اور ان کے مشن کے موضوع پر تھا۔ اس کی دعوت پر سی پی ایس کی طرف سے مولا نا محمد ذکوان ندوی نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر آدھ گھنٹہ تقریر کی۔ اس سیمینار میں لکھنو سے سی پی ایس کے بعض دوسرے ممبران نے بھی شرکت کی۔ یہاں سی پی ایس کی طرف سے تمام حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ خاص طور پر ہندی میں چھپا ہوا دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ حاضرین نے اس کو شوق سے لیا۔ 9۔ سنٹر فار پیس (بہار، جھارکھنڈ) کی ٹیم کے چند ممبران نے 6 اکتوبر 2013 کو بہار کے ضلع گیا کا دعوتی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد تھا بہار اور جھارکھنڈ کے قارئین الرسالہ سے ربط قائم کر کے مقامی طور پر دعوتی کام کی منصوبہ بندی کرنا۔ اس موقع پر گیا میں مسٹر ابو الحکم محمد دانیال (پٹنہ) نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا اور بہار وجھارکھنڈ میں دعوتی کام کی منصوبہ بندی کی گئی۔ 10۔ ساؤتھ انڈیا سے حسب معمول عمری گروپ کی دہلی آمد پر 5 اکتوبر 2013 کو Discover Your Role کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کا ایک خصوصی خطاب ہوا۔ یہ خطاب سی پی ایس کے ویب سائٹ پر موجود ہے۔ 11۔ فرینکفرٹ (جرمنی) میں 9-13 اکتوبر 2013 کے درمیان ایک انٹر نیشنل بک فیر ہوا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس نے بھی حصہ لیا۔ یہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اسلامی لٹریچر حاصل کیا۔ یہاں زائرین کو قرآن کا انگریزی اور جرمن ترجمہ دیا گیا ۔ اس بک فیر کی تفصیلی رو داد کے لیے ملاحظہ ہو: http://archive.org/download/ThePropheticExampleIoctober202013 12۔ لاہور (پاکستان) کے سنٹر فار ڈائیلاگ اینڈ ایکشن فارمین کرسچن کالج کے نائب ریکٹر مسٹر چارلس (Charles M. Ramsay) نے 14 اکتوبر 2013 کو سی پی ایس کے ہفتے وار لکچر میں شرکت کی۔ اس کے بعد اگلے دن وہ صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ گفتگو کا موضوع قرآن اور بائبل کا تقابلی مطالعہ تھا۔ اس موقع پر مسٹر چارلس کو دعوتی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔

13۔ سی پی ایس کے مقامی ممبران ٹی وی چینلز اور دوسرے طریقوں کے ذریعے کلکتہ اور مغربی بنگال میں دعوتی کام کر رہے ہیں۔ مثلاً 13 اکتوبر 2013 کو ٹیم کے ممبران نے کلکتہ کے احمد اسکول کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ انٹریکشن کا ایک پروگرام کیا۔ یہاں انھوں نے دعوتی اور تربیتی گفتگو کے علاوہ، اُن کو دعوتی لٹریچر بھی دیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2014 All issues

Printed page