Al-Risala · October 2014 · page 44

http://alquranmission.org/podcasts.aspx

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۴، صفحہ ۴۴

جون 2014 کو بنگلور میں ایک دعوہ میٹ ہوئی۔ اس دعوہ میٹ میں الرسالہ مشن سے وابستہ انڈیا کے تقریباً 86 ایکٹیو ممبران شریک ہوئے۔ اس موقع پر دعوت اور تربیت کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کے کئی پروگرام ہوئے ۔ اس کے علاوہ حاضرین نے اپنے تاثرات بیان کیے اور دعوہ ورک کی پلاننگ کی۔ اس پروگرام کے درمیان صدر اسلامی مرکز کی نئی کتاب اظہار دین کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ یہ دعوہ میٹ بنگلور کے باہر نیچرل ماحول میں بنے ہوئے ہوٹل وسْتار میں ہوئی۔ مسارہ فاطمہ نے مقامی ٹیم کے تعاون سے اس پروگرام کو آرگنائز کیا تھا۔ اس دعوہ میٹ کے لکچرز کو اس لنک پر سنا جاسکتا ہے:

http://alquranmission.org/podcasts.aspx

20 جون 2014 کو زی نیوز نے عراقی کرائسس پر صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کے دوران موضوع سے متعلق سوالات کا جواب دیا گیا۔ گفتگو کے دوران ایک بات یہ کہی گئی کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ جمہوریت کتنی اہم چیز ہے۔ اس لیے ضرورت یہ ہے کہ انہیں اس بارے میں

‹ Previous page Next page › Contents of October 2014 All issues

Printed page