Al-Risala · October 2014 · page 45

http://alquranmission.org/podcasts.aspx

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۴، صفحہ ۴۵

ایجوکیٹ کیا جائے، تبھی اس قسم کے جھگڑے ختم ہو سکتے ہیں۔

3۔ 25 جون 2014 کو نیوز چینل آج تک اور ہڈلائن کے ایک رپورٹر نے ایک انٹرویو لیا۔ انٹرویو اس بات پر تھا کہ موجودہ عراقی کرائسس کے موقع پر ہندوستان سے شیعہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کا اپنے مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے عراق جانا کیسا ہے۔ صدرِ اسلامی مرکز نے یہ کہا کہ ان کا وہاں جانا ریزلٹ کے اعتبار سے ٹھیک نہیں ہوگا، اگر چہ وہ پیس کے نام پر جائیں۔ شیعہ جائیں گے تو سنی ری ایکٹ کریں گے، اور سنی جائیں گے تو شیعہ۔ یہ انٹرویو ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تھا۔ ان دونوں انٹرویوز کو CPS International کی ویب سائٹ پر سنا جا سکتا ہے۔ http://cpsglobal.org/podcast/maulanas-interactions 4۔ ٹائمس آف انڈیا گروپ کے اسپر پچول اخبار اسپیکنگ ٹری کی جانب سے 12-13 جولائی 2014 کو ایک پروگرام آرگنائز کیا گیا۔ اس پروگرام میں صدرِ اسلامی مرکز نے افتتاحی خطاب کیا۔ تقریر کے بعد کچھ سامعین نے سوال کیے، جس کا صدرِ اسلامی مرکز نے تشفی بخش جواب دیا۔ اس دو روزہ پروگرام میں سی پی ایس دہلی فیلڈ ٹیم نے شرکت کے لیے آنے والوں کے درمیان قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ یہ پروگرام انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر دہلی میں ہوا تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 2014 All issues

Printed page