Al-Risala · October 2014 · page 47

http://alquranmission.org/podcasts.aspx

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۴، صفحہ ۴۷

صبر کی صفت پیدا کرنا ہے۔ یہ انٹرویو انگریزی زبان میں تھا۔

9۔ 29 جولائی 2014 کو صدر اسلامی مرکز نے عید کے موقع پر ایک خطاب کیا۔ اس کا عنوان تھا ۔ عید کا پیغام۔ یہ پروگرام 10-G، نظام الدین ویسٹ میں ہوا۔ اور سی پی ایس ٹیم دہلی کے ممبران اس میں شریک ہوئے۔ 10۔ انڈیا اور انڈیا سے باہر کے مختلف مقامات پر ہمارے ساتھی بڑے پیمانے پر قرآن اور دعوتی لٹریچر کی اشاعت کا کام کر رہے ہیں۔ اب دعوتی کام کا ایک تخلیقی طریقہ انہوں نے تلاش کیا ہے، اسٹریٹ دعوہ۔ وہ یہ کہ کسی روڈ کے کنارے، جہاں پبلک کی آمد رفت رہتی ہے، وہ ایک اسٹال لگا کر پرامن انداز میں لوگوں کو قرآن کا ترجمہ اور دیگر دعوتی لٹریچر دیتے ہیں۔ لوگ بڑے شوق سے اور شکریہ کے ساتھ اسے لیتے ہیں۔ 11۔ مختلف قسم کے دعوتی تجربات و تاثرات کا ایک حصہ ذیل میں نقل کیا جاتا ہے: اس وقت ساری دنیا کے مسلمانوں کے درمیان فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم کا چرچا ہے۔ مگر عجیب بات یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر اسرائیل میں موجود کچھ سنجیدہ عرب مسلمان مقامی یہود اور ٹورسٹوں کے درمیان منظم انداز میں دعوتی کام کر رہے ہیں۔ یہ دعوتی کام الرسالہ مشن کے تعاون سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے ثانی اثنین خان کو ایک پیغام بھیجا ہے جو یہاں درج کیا جا رہا ہے۔ یعنی اللہ کی مدد اور آپ کی کتابوں سے دعوتی کام دن بدن پھیلتا اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں لوگ آپ کے دعوتی لٹریچر سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں: الله يحفظك اخي ويحفظ والدك الشيخ وحيد الدين خان وقل له اننا نحبكم بالله، وبفضل الله اولا وارسال الكتب والمصحف المترجم تتطور الدعوه بشكل قوي، ورساله الى والدك ان الكثير من الذين اسلموا تاثروا من طريقة عرض فكرة الاسلام في الكتيب- وكل عام وانتم بخير۔

• I received a copy of the Quran, and started reading it and I realized how I wasted my life without it. My cousin who is working as Circle Inspector in AP Police, needs a copy of Quran in English. Can you please send it to him Dua ki Darkhasth. (Samiulla, AP)

• I live in the UK and I am trying to get a copy of an English translation of the Quran in Braille for a blind non-Muslim who is interested in learning about Islam, How can I get hold of Maulana Wahiddudin Khan's English Translation of the Quran in Braille? Is it available in the UK? Thanks! (Nassar Hameed)

‹ Previous page Next page › Contents of October 2014 All issues

Printed page