Al-Risala · November 2014 · page 44

The Concept of Non-violence in Islam

الرسالہ، نومبر ۲۰۱۴، صفحہ ۴۴

خبر نامہ اسلامی مرکز - 229

1- انٹرنیشنل اسکول فار جین اسٹڈیز کے زیر اہتمام نان وائلنس پر تین ہفتہ کا ایک ور کشاپ منعقد کیا گیا، جس میں امریکہ، کناڈا، زمبابوے، اور پاکستان کے 35 ہائی اسکول ٹیچروں نے شرکت کی۔ مختلف مذاہب کے نمائندوں کو اس میں نان وائلنس کے موضوع پر لکچر کے لیے بلایا گیا تھا۔ 26 جولائی 2014 کو ڈاکٹر فریدہ خانم نے اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے درمیان ایک لکچر دیا، موضوع تھا:

The Concept of Non-violence in Islam

لکچر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ تمام حاضرین نے بڑے انٹرسٹ کے ساتھ سنا۔ سی پی ایس ممبر مس ماریہ خان اور مس صوفیہ خان نے ان کے درمیان قرآن کا انگلش ترجمہ اور دیگر اسلامی لٹریچر تقسیم کیا، جسے تمام لوگوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ یہ پروگرام ولیھ اسمارک جین مندر، علی پور میں ہوا تھا۔ 2- 30 جولائی 2014 کو یونیسیف انڈیا کی جانب سے انٹرفیتھ ہارمنی کے مرکزی موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔ صدر اسلامی مرکز نے اس پروگرام میں افتتاحی خطاب کیا، موضوع تھا: Religion and Social Change۔ خطاب کے بعد تمام حاضرین کو قر آن اور دوسرے اسلامی لٹریچر دیے گیے۔ تمام حاضرین نے بہت ہی شوق سے اسے قبول کیا۔ یہ تقریر انگریزی زبان میں تھی، اور اس لنک پر اسے سنا جاسکتا ہے:

http://cpsglobal.org/content/religion-and-social-change-july-30-2014 3- سی پی ایس کی کولکا ٹا ٹیم نے 2 اگست 2014 کو ایک انٹرفیتھ ڈائیلاگ کا اہتمام کیا۔ اس کا عنوان تھا: Importance of Peace and Spirituality in Global Perspective اس میں مختلف مذاہب کے نمائندے شریک ہوئے۔ مثلاً مسٹراو۔ پی۔ شا، اور مسٹرو جئے یوگی (ہندو ازم)، مسٹر مونی جی مہاراج (جین ازم)، Rev پی ایس بشپ (کرسچیئٹی)، ٹی ایس والیا (سکھ ازم)، اور ڈاکٹر سید تنویر نسرین (یونیورسٹی آف بردوان)، وغیرہ۔ پروگرام کے اختتام پر تمام لوگوں کو قرآن کا ترجمہ اور دیگر دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ جس کو تمام مہمانوں نے بخوشی قبول کیا۔ پروگرام کا اختتام مولانا محمد شفیق قاسمی (امام ناخدا مسجد اور صدر کولکا ٹا ٹیم) کے کلمات پر ہوا۔ 4- ٹائمس آف انڈیا اور کوکیلا دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام 11 اگست 2014 کو ممبئی میں آرگن ڈونیشن (Organ Donation) پر ایک پروگرام ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے دہلی سے بذریعہ ٹیلی کانفرنسنگ اس میں خطاب کیا۔ دوران خطاب جو بات کہی گئی ان میں سے ایک یہ تھی کہ آرگن ڈونیشن صدقہ جاریہ (continuous charity) ہے۔ تقریر انگریزی زبان میں تھی، اور یہ پروگرام مذکورہ ہاسپٹل میں منعقد ہوا تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موضوع پر ایک آرٹیکل بھی لکھا ہے۔ تقریر اور آرٹیکل کو ان دولنکس بالترتیب پر سنا اور پڑھا جا سکتا ہے: http://cpsglobal.org/content/organ-donation-august-11-2014 http://cpsglobal.org/content/organ-donation-noble-act

‹ Previous page Next page › Contents of November 2014 All issues

Printed page