The Concept of Non-violence in Islam
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۴، صفحہ ۴۵
5۔ سی پی ایس کی ممبئی ٹیم نے 8-11 اگست 2014 کو شولاپور کا دعوتی دورہ کیا۔ یہ ٹیم ممبئی اور پونے کے 8 آٹھ افراد پر مشتمل تھی۔ اور سفر کا دو بنیادی مقصد تھا، ماہ نامہ الرسالہ کے قارئین کو دعوتی کام پر ابھارنا، اور برادرانِ وطن کے درمیان دعوتی کام کرنا۔ دوران سفر قارئینِ الرسالہ کے علاوہ جن دوسرے لوگوں سے ملنے کا موقع ملا، ان میں سے چند اہم یہ ہیں، مفتی محمد یوسف صاحب، قاضی شہر امجد علی صاحب، پر نینی شندے (ایم ایل اے، شولاپور)، وغیرہ۔ یہ سفر مسٹر فاروق فیصل، ممبئی کی قیادت میں ہوا۔ (محبوب ہینگگی، 09619163993) 6۔ بی بی سی ٹی وی کی ٹیم 15 اگست 2014 کو اسلامی مرکز کے دفتر میں آئی۔ انھوں نے صدرِ اسلامی مرکز کے مفصل انٹرویو کی ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مسلمانوں کے موجودہ حالت و مسائل سے تھا۔ انٹرویو کے بعد اس کے انٹرویور مسٹر شکیل اختر نے بتایا کہ یہ انٹرویو بی بی سی لندن سے تین زبانوں میں نشر ہوگا، انگریزی اور اردو اور ہندی۔
7۔ ترکی کی ایک تعلیمی این جی او انڈیالاگ (Indialogue) کے زیر اہتمام چلنے والے کئی اسکولوں میں گڈ ورڈ بکس، دہلی کی جانب سے 100 انگلش ترجمہ قرآن اور سو سو تمام دعوتی کتابچے ارسال کئے گئے۔ 8۔ صدر اسلامی مرکز کی کتاب الاسلام کا انگریزی ترجمہ گڈ ورڈ بکس سے طبع ہو چکا ہے، انگریزی وزن کا نام ہے:The Vision of Islam۔ اس کتاب کو اس لنک پر آن لائن پڑھا جا سکتا ہے: http://cpsglobal.org/books/vision-islam 9۔ مختلف قسم کے دعوتی تجربات و تاثرات کا ایک حصہ ذیل میں نقل کیا جاتا ہے: • At the end of our weeklong professional development course at La Salle university, Philadelphia, I gave out copies of Quran translation to my class of 12 fellow teachers from different schools and two professors who facilitated the program, I was a little hesitant at first to give out the copies of Quran as it is customary here to not talk about religion and politics inside the class room, To my surprise, everyone was happy and appreciative to receive the copies of the Quran and said it was a very thoughtful gesture, (Khwaja Kaleemuddin, US)
• 3000 copies of a bigger size Quran published for Serving Islam Team, a prominent dawah group in Hong Kong, This size will now be kept in hotel rooms in Dubai and other places. • Respected Maulana Sahib, I have read your book, Jeewan Ka Udeshya, I like reading books that are not concerned with either Islam or Hinduism, This book is readable for every living human being. (RC Jain, Jodhpur)
‹ Previous page Next page › Contents of November 2014 All issues