Al-Risala · December 2014 · page 36

قصہ کا منہ

الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۴، صفحہ ۳۶

باربار آویزاں کرنا بھی مناسب نہیں معلوم ہوتا۔

قصہ کا منہ

کامیاب رہتے،لیکن انھوں نے اپنے ناعاقبت اندیش لیڈروں کی رہنمائی میں بے فائدہ قسم کی منفی کارروائیاں شروع کردیں ۔ اُن کا یہ طریقہ فطری طور پر کاؤنٹر پروڈکٹیو (counter productive) ثابت ہوا۔ مسلمانوں کے حصے میں مزید نقصان کے سوا کچھ اور نہ آیا۔

حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان مذکورہ قسم کے جو واقعات پیش آتے ہیں۔ وہ ہمیشہ قومی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ اُن کا دین اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ عقیدہ بنانا غلط ہے کہ فلاں قوم ہماری دشمن قوم ہے، وہ ہمارے خلاف سازشیں کرتی ہیں۔ اس لئے اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اس قسم کے تمام خیالات تاریخ کے بارے میں فطرت کے قوانین سے بے خبری کا نتیجہ ہیں۔ یہ واقعات قوموں کے درمیان مسابقت کی بنا پر پیش آتے ہیں ، نہ کہ سازش اور عداوت کی بنا پر۔

اس طرح کے واقعات کو اگر حقیقت پسندانہ ذہن سے دیکھا جائے تو لوگوں کے اندر مثبت طرزِفکر (positive thinking) پیدا ہوگی۔ اور بلاشبہ وہ اِس قابل ہو جائیں گے کہ ہر ناکامی کے بعد اپنے لئے نتیجہ خیز منصوبہ بنائیں، اور ہر ناکامی کے بعد دوبارہ کامیابی حاصل کر لیں ۔ اس کے برعکس، اگر تاریخ کے واقعات کو خود ساختہ ذہن کے ساتھ دیکھا جائے تو لوگوں کے اندر منفی طرزِفکر (negative thinking) پیدا ہوگی۔ وہ ردعمل (reaction) کی نفسیات کا شکار ہو جائیں گے، اور غیر حقیقت پسندانہ عمل میں مبتلا ہو کر ایسی کارروائی کریں گے جو باعتبار نتیجہ صرف ان کے نقصان میں اضافه کرنے والی ہو۔

مداد آباد (یوپی) ۳ ماہنامہ الرشاد اور مطبوعات الرشاد کا حاصل کر کے لڑکی کا رابطہ قائم کرو (۴)

(اردو،دیوناگری،انگریزی رسم الخط میں)

‹ Previous page Next page › Contents of December 2014 All issues

Printed page